Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سانحہ پشاور ایک داستان رنج و الم

December 16, 2016 0 1 min read
APS Attack
APS Attack
APS Attack

تحریر : مروا ملک
تمام عالم کیلئے رحمت بن کر آنے والے رہبرِ کامل محمد مصطفیٰ ۖ کی ذات رہتی دنیا تک تمام انسانوں کیلئے کامل نمونہ ہے۔آپ ۖ نے جہاں بڑوں کا احترام سکھایا وہیں بچوں پر رحم کرنے کی بھی تلقین فرمائی۔ہر ایک موقع پر صلح رحمی کی تلقین فرمائی۔آپ ۖ نے ہر مسلمان مرد و عورت پر تعلیم حاصل کرنا فرض قرار دیا۔گود سے گور تک علم حاصل کرنے کا درس دیا،جبکہ ایک اور جگہ فرمایا کہ علم حغاصل کرو چاہے تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے۔مگر افسوس کہ اس دنیا میں بسنے والے کچھ نام نہاد انسانوں نے نہ صرف اسلام بلکہ انسانیت کا چہرہ بھی مسخ کر ڈالا ہے۔جس محمدِ عربی ۖ کے دین کو ڈھال بنا کر مکروہ کام کرنے میں مصروفِ عمل ہیں اس کا اسلام سے دور دور تک کوئی گٹھ جوڑ نظر نہیں آتا ہے۔دسمبر کے آتے ہی ایک رنجیدہ سا سوز دل کے نہاں خانوں سے اٹھتا محسوس ہوتا ہے اور کرتے کرتے بالآخر اشکوں کی صورت آنکھوں سے امڈ آتا ہے۔سانحہ پشاور کوئی چھوٹا سانحہ نہیں تھا۔اس سانحے میں شہید ہونے والے بچے ہمارا مستقبل تھے۔انھوں نے جان جانِ آفریں پر قربان کر دی مگر اس قوم کو مزید دلیر اور بہادر کر گئے ہیں۔سانحہ پشاور کو دو سال مکمل ہو گئے اور ہر چند کوشش کے باوجود غم ہے کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔آنکھ کی نمی دل کی کیفیت کی عکاس ہوتی ہے اور جب جب شہداء پشاور کا ذکر ہوتا ہے دل خون کے آنسو روتا ہے۔

دنیا میں شب و روز ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں جنھوں نے دل دہلا کر رکھ دیے مگر اس سانحہ نے پوری دنیا کی روحوں تک کو جھنجوڑ ڈالا۔اس طرح کی سفاکی نہ پہلے کبھی دیکھی اور خدا نہ کرے کبھی دیکھنے میں آئے۔اے پی ایس کے بچے ایسا غم دے کر گئے ہیں جو آتی صدیوں تک بھی بھولے سے نہ بھول پائے گا۔تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ظلم کی تاریخیں رقم کرنے والے نیست و نابود ہوگئے اور ان کا تذکرہ کرنے والا کوئی نہیں ہے۔فلسطین، عراق، برما، ہیروشیما ، ناگاساکی پر ڈھائے گئے مظالم کسی کی آنکھ سے اوجھل نہیں ہیں، انسانیت کا دھجیاں اڑانیت والے انسان کیا جانور کہلانے کے بھی قابل نہیں ہیں۔سانحہ پشاور کی مد میں دشمن نے ایسا گہرا گھائو ہے کہ اس کا زخم شاید کبھی مندمل نہ ہو پائے۔

کہتے ہیں محبت اور جنگ میں سب جائز ہے۔مگر جنگ بھی اپنے لیول پر لڑی جاتی ہے۔کمزور نہتے بچوں کو بنا قصور کے مارنا اور انکو خون کرنا کہاں کی جرات و بہادری ہے؟جنگ کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں جس میں بچوں، عورتوں، بوڑھوں حتیٰ کہ جانور پودے کھیت کھلیان سب کی خلاصی ہوتی ہے۔ ان تمام کو کسی بھی قسم کی جنگ میں شامل نہیں کیا جاتا ہے اور نہ ہی کسی قسم کا نقصان پہنچایا جاتا ہے۔مگر افسوس کہ دینِ اسلام کے نام پر اپنی کھوکھلی شہرت حاصل کرنے والے مردور ان سب باتوں سے شاید لاعلم ہیں۔اللہ کا عزاب عنقریب ان کو لقمہ اجل نصیب کرے گا اور یہ کتے کی موت مر مٹ جائیں گے۔نام رہے گا تو صرف حق کا ، بول بالا ہوگا تو انصاف کا اور نعرہ ہو گا تو اسلام زندہ باد پاکستان پائندہ باد کا۔

APS School Blood
APS School Blood

بچوں کا من سچائی کی روشن سے منور ہوتا ہے اور معصومیت میں فرشتہ صفت ہوتے ہیں۔ان کا نہ تو کسی سے جھگڑا ہوتا ہے، نہ ہی کینہ و بغض شیوا۔معصومیت اور مسکراہٹ ان کا پیرہن ہوتا ہے۔مگر افسوس در افسوس ان کی معصومیت اور مسکراہٹوں کو 16دسمبر 2014کو موت کی گھاٹ اتار دیا گیا۔نشانوں پر رکھ کر علم کے نور سے منور سینوں کو چھلنی کیا گیا۔ان کی چیخ و پکار سے عرشِ معلی کے پائے تک لرز اٹھے ہوں گے مگر جن کے دل نہ لرزے وہ خود کو طالبان کہتے ہیں ۔ وہ دہشت گرد ہونا اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتے ہیں۔درندہ صفات یہ لوگ دنیا والوں پر ظلم کے پہاڑ تور کر خود کو جنت اور اس کی حوروں کا حقدار جانتے ہیں۔ تف ہے ایسوں کی سوچ اور عمل پر جو ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہونے کے سبق کو بھول بیٹھے ہیں۔ مائووں کے لختِ جگر چھین کر ان کی گودیں اجاڑ کر خود کو طاقتور سمجھنے والے آپ اپنی ذات میں کس قدر چھوٹے اور کم ظرف تھے۔

اے پی ایس کے بچے ہمارے درمیان صرف اپنی یایں چھوڑ گئے ہیں۔یونیفارم پہن کر جانے والے بچوں کو جب کفن پہنا کر سپردِ لحد کیا گیا ہوگا تو ان کے والدین پر کیا قیامت گزری ہوگی۔شاید اس درد و کرب کا اندازہ یہ مادر پدر آزاد لوگ کبھی نہ کر سکیں۔سچ تو یہ ہے کہ دکھ اور درد کا تعلق انسانیت سے ہے اور جن لوگوں میں انسانیت کا جذبہ نہ ہو وہ اسی طرح کے مکروہ و گھنائونے کرداروں میں نظر آتے ہیں۔جانوروں سے بدتر حالت میں زندہ رہنے والے ایسے لوگ مرتے بھی کتے کی موت ہیں۔

پشاور سانحے میںشہید ہونے والے بچوںکی تعداد 132اور سکول عملے کے 146افراد شہید ہوئے تھے۔اتنا گھنائونا عمل کرنے والے کتے کی موت مر گئے۔نہ ان کی شناخت تھی نہ انھیںکوئی یاد کرنا چاہتاہے۔وہ صرف قابلِ نفرت ہیں۔سانحہ پشاورکے زخم آج بھی تروتازہ ہیں۔اس سانحے نے جہاں ایک دفعہ پھر قوم کو متحد کیا وہیںاس خواہش کا راگ الاپنے والے بھی خاموش ہو گئے جو اس مسئلے کا حل صرف مذاکرات میں دیکھتے تھے۔

Politics
Politics

ہمیں آج بھی یاد ہے کہ سیاسی پشت پناہی اور مفاد پرستی نے صرف اور صرف ان معصوم بچوں کی جان لے لی۔ ہر معاملے میں صرف کرسی کو عزیز رکھا گیا اور ٹال مٹول سے یہ دن دیکھنا پڑا۔ہر سیاستدان نے خوب سیاست چمکائی چاہے طالبانائزیشن کو پروموٹ کر کے یا اس کے خلاف بول کر۔سب اندرونی طور پر ایک ہیں۔ کیونکہ انھی دہشت گردوں کو سیاسی میدان میںاپنے مفادات کی لیے ماضی میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔چلیں اس بات سے عوام دوبارہ متحدتو ہوئی اور ہمارے سیاست دان بھی ایک میز پر اکٹھے ہوگئے تھے۔حالانکہ جن جن کو یہ سب ناگوار گزر رہا تھا وہ بارہا دبے لفظوں میں بیانات بھی دیتے رہے۔مزے کی بات کہ ان بیانات کابلاواسطہ تعلق ایسا نظر آتا تھا جیسے وہ طالبانوں کو حوصلہ دے رہے ہوں کہ ہماری پوزیشن سمجھنے کی کوشش کرو ہم اندرونی طور پر تمہارے ساتھ ہیں۔

فوجی عدالتوں کا قیام اور سات سال بعد سزائے موت پر پابندی ہٹائی گئی ۔یہ ایک خوش آئند بات تھی کیونکہ مارنے والوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ یہ ملک لاوارثوں کا نہیں ہے کہ جس طرح کے ظلم چاہیں گے وہ کریں گے اور ہم خاموش تماشائی بنے رہیں گے۔جب ایک ایک مجرم کو تختہ دار پر لٹکایا جائے کا تبھی سبق پکڑیں گے اور آئندہ قومی سلامتی کو چیلنج کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔میں یہاں طالبان کا لفظ استعمال کر رہی ہوں اور یہ بہت سے لوگوں کو سیخ پا بھی کر دے گا کیونکہ اس ملک کی ریت بن چکی ہے کہ سچ کو پسِ پشت ڈال دیا جائے۔میں صرف ایک بات جانتی ہوں شدت پسند ہوں چاہے دہشت گرد ، ان کی اصل صرف اور صرف طالبان ہے اور یہ لوگ ذہنی طور پر بیمار ہیں۔ان کے حامی بھی انھی کے صف کے لوگ ہیں۔انھی چاہئے کہ اپنی سوچ کے زاویے بدلیں اور مملکتِ پاکستان کے حق میں بھی کچھ اچھا کرنے کی کوشش کریں۔اس مٹی کا قرض ابھی چکانا ہے۔

اگر ہم اپنے فرائض وقت سے پہلے سمجھ لیتے تو اتنا بڑا سانحہ کبھی پیش نہ آتا۔ ہم بحثیتِ قوم ایک ہیں۔ہم اس قومی سانحے کو کبھی فراموش نہیں کر پائیں گے اور اگر ہم نے ایسا کیا تو یہ مٹی اور تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ہمارا منصفوں میں نہیں بلکہ ظالموں کے ساتھ لکھا جائے گا۔ایک بے حس قوم میں ہمارا شمار ہوگا۔افسوس کی بات یہ ہے کہ آج دو سال گزرنے کے بعد بھی شہداء کے لواحقین کو انصاف نہیں مل سکا۔

Marva Malik
Marva Malik

تحریر : مروا ملک

Share this:
Tags:
grief Human narrative Peshawar respect tragedy World احترام اسلام انسانوں پشاور تعلیم داستان دنیا رنج سانحہ
Kasur
Previous Post قصور کی خبریں 16/12/2016
Next Post غریب اور نادار مستحق دیہی خواتین میں 370 بھیڑ بکریاں تقسیم
Sheep Distribution

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close