Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سانحہ پشاور کے ذمہ دار کون۔۔؟

February 13, 2014February 13, 2014 0 1 min read
Ghulam Murtaza Bajwa
Maulana Sami ul Haq
Maulana Sami ul Haq

سانحہ پشاور کے باوجود سرکاری اور طالبان کمیٹیوں کا اجلاس پرامن ماحول میں منعقد ہواور طرفین نے مذاکرات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان چند ہفتے قبل ایک ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود جیسے دہشت گرد کی ہلاکت کے بعد امریکہ مخالفت میں زمین آسمان ایک کرنے کے درپیتھے لیکن ان ناپسندیدہ عناصر کے پسندیدہ نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کے عین بیچ اس قسم کی شرمناک دہشت گردی پر چوہدری نثار علی خان محض اظہار افسوس کرنے پر مجبور ہیں۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ دھماکے کرنے والے ہمارے دوست نہیں ہو سکتے۔ ہم روز اول سے یہی عرض کر رہے ہیں کہ دھماکے کرنے اور لوگوں کو مارنے والے کسی کے دوست نہیں ہو سکتے۔ مولانا سمیع الحق اور ان کے ہمنوا اس بات پر زور دیتے آئے ہیں کہ دھماکے کرنے والے دراصل ناراض لوگ ہیں اور ان کی منت سماجت کر کے انہیں منا لینا چاہئے۔

حقیقت یہ ہے کہ مذاکرات میں دونوں طرف سے شامل اراکین کو اس بات کا کوئی اندازہ نہیں ہے کہ ملک میں افراتفری پھیلانے والے یہ عناصر کون ہیں اور ان کی لگامیں کن عناصر کے ہاتھوں میں ہیں۔ صورت حال اندھوں میں ہاتھی کی مثال کی طرح ہے کہ ہر نابینا ہاتھ جیسے عظیم الحبثہ جانور کے اسی حصے کو ہاتھی قرار دے رہا ہے جو اس کے ہاتھ کی پہنچ میں ہے۔

اس تفہیم میں وہ کسی دوسرے کی بات سننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ ایسی حالت میں کسی کے ہاتھ میں سونڈ ہے، کوئی پیٹ کو محسوس کر رہا ہے، کسی کا ہاتھ ہاتھی کی ٹانگ پر ہے تو کسی کا دم پر۔ جب تک یہ سب اندھے اس بات پر اتفاق نہ کر لیں کہ وہ اپنے اپنے مشاہدہ کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا کر کوئی مکمل تصویر بنانے کی کوشش کریں گے۔ اس وقت تک وہ مسئلہ کی الف ب تک پہنچنے کی صلاحیت بھی حاصل نہیں کر سکتے۔ نامزد نمائندہ کمیٹیوں کی حالت بھی یہی ہے۔

اس لئے کبھی یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سب گروہ تو مذاکرات میں شامل نہیں ہیں اور بعض ناراض گروہ تخریب کاری کے ذریعے ان مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کریں گے۔ جبکہ کبھی یہ تلقین کی جاتی ہے کہ صبر حوصلے اور ضبط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ آج بھی دونوں کمیٹیوں کا جو اجلاس منعقدہ ہؤا ہے، اس کے نتیجے میں افواہوں کے سوا کچھ سامنے نہیں آ سکا ہے۔ کوئی شخص یہ بتانے کے لئے تیار نہیں ہے کہ طالبان کے بے اختیار نمائندے اپنے اصل حکمرانوں سے جو ہدایات لینے گئے تھے وہ کیا ہیں اور حکومت نے اس پر کیا مؤقف اختیار کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ طالبان کمیٹی نے دو روز تک طالبان کے مطالبات کی امانت کو اپنے سینے میں محفوظ رکھنے کے بعد سرکاری کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے۔ اس سے تھوڑی ہی دیر بعد پشاور کے شمع سینما میں 3دھماکے کئے گئے اور 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس خون ریزی کے باوجود طالبان کے نمائندے اور ان سے بغل گیر ہونے والے سرکاری نمائندے سرخرو ہیں۔ اس سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے کہ اگر طالبان دھماکے کرنے والے تمام گروہوں کو قابو کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تو وہ مذاکرات کس حیثیت میں کر رہے ہیں۔

اگر وہ یہ صلاحیت رکھنے کے باوجود مذاکرات کے ساتھ ساتھ دھماکوں کے ذریعے بات چیت کے اس عمل کو ”بامعنی” بنانے پر مصر ہیں توحکومت کے نمائندے کس منہ سے ان قاتلوں کے نمائندوں سے محو گفتگو ہیں۔مولانا سمیع الحق مذاکرات کے دوران دھماکے کرنے والوں کو تو امن کا دشمن قرار دیتے ہیں لیکن 50ہزار لوگوں کو ہلاک کر دینے والے سینکڑوں دھماکے کرنے والوں کو معصوم اور کسی حد تک مظلوم قرار دینے پر مصر رہتے ہیں۔

Taliban
Taliban

اسی سیاسی خدمت گزاری کے عوض اپنی کمین گاہوں میں چھپے دہشت گردوں نے انہیں اپنا نمائندہ بلکہ نمائندہ وفد کا لیڈر بنا کر پیش کیا ہے لیکن موصوف اور ان کے ساتھیوں کی قدر و قیمت کل اس قدر ہے کہ نہ وہ طالبان کی بنیاد پر کوئی وعدہ کر سکتے ہیں اور نہ ہی انہیں دہشت گردی سے روکنے کا مشورہ دے سکتے ہیں۔ بلکہ ان کا مؤقف ہے کہ جنگ بندی کا جائزہ لیا جائے۔ یوں لگتا ہے کہ دو ملک ایک دوسرے سے برسرپیکار ہیں جن میں اس وقت تک جھڑپیں جاری رہیں گی جب تک ان کے نمائندے باقاعدہ سیز فائر پر آمادہ نہ ہو جائیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تاثر گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ افواج پاکستان اپنے ہی ملک میں تعینات ہیں۔ مملکت کے تمام قوانین اور ضابطوں کے مطابق انہیں کسی بھی حصہ میں جانے، متعین کرنے، کارروائی کرنے یا پوزیشن لینے کا اختیار حاصل ہے۔ اس کا فیصلہ عوام کے منتخب نمائندے اور ان کی حکومت اپنی ضرورت اور صوابدید کے مطابق کر سکتی ہے۔ اس لئے افواج پاکستان کی کارروائی ہر لحاظ سے قانونی اور اخلاقی و عالمی ضوابط کے مطابق ہے۔اس کے برعکس شدت پسند گروہ قانون شکن اور انسان دشمن ہیں۔

انہیں کسی قانون اور ضابطے کا کوئی احترام مقصود نہیں ہے۔ وہ چوروں کی طرح چھپ کر وار کرتے ہیں۔ کبھی ان کا نشانہ سکیورٹی فورسز کے قافلے ہوتے ہیں، کبھی وہ مذہبی اجتماعات، مساجد، نماز جنازہ یا اولیائے کرام کی درگاہوں پر حملے کرتے ہیں۔ کھلاڑی اور تفریح کے لئے نکلے ہوئے معصوم لوگ بھی ان کے ظلم سے محفوظ نہیں رہتے۔ یہ لوگ بزدلوں اور غیر قانونی عناصر کی طرح چھپک کروار کرتے ہیں اور خفیہ ٹھکانوں پر چھپ کر ہی ہدایات جاری کرتے ہیں۔ یہ سماج دشمن عناصرہیں۔ ان عناصر کو نہ صرف یہ کہ پاکستان کا آئین اور قانون قبول نہیں کرتا بلکہ قرآن و سنت کی کسی توجیہہ کے مطابق بھی انہیں کوئی جواز فراہم نہیں کیاجا سکتا۔
مبصرین کا خیال ہے کہ اس صورت حال میں مذاکرات کی صرف ایک ہی بنیادہو سکتی ہے۔ کہ یہ ملک دشمن اور گمراہ عناصر اپنے ماضی کے گناہوں کی معافی مانگیں اور عوام کی بنیاد پر حکومت کرنے والے لوگوں سے معافی کے طلبگار ہوں تب رائے عامہ بھی یہ کہنے پر آمادہ ہو سکتی ہے کہ اگر ایک گمراہ گروہ اپنی غلطی کااعتراف کر کے مستقبل میں تائب ہونے اور معافی مانگنے کے لئے تیار ہے تو ملک میں امن و سکون کی خاطر ان لوگوں کو معاف کر دیا جائے۔

اس کے برعکس صورت حال یہ ہے کہ گزشتہ دس برس کے دوران قتل و غارتگری میں ملوث گروہوں کے گناہوں کو سامنے لانے اور ان جرائم کی فہرست تیار کرنے کی بجائے جو دہشت گردی کے لئے وسائل فراہم کرنے کے لئے سرزد ہوئے ہیں۔ یہ اصرار کیا جا رہا ہے کہ یہ بدطینت اور خونخوار لوگ اللہ کے نام پر مصروف جنگ رہے ہیں۔ اور انہیں راضی کرنے کے لئے اللہ کے دستور پر عمل کرنا ضروری ہے۔ شکست خوردگی اور قومی بے حرمتی کی اس سے بدتر مثال انسانی تاریخ میں تلاش کرنا ممکن نہیں ہو گا۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے آئین اور شریعت کی بحث، ایسے مفاد پرست عناصر کی طرف سے شروع کی گئی ہے جو کسی اصول ضابطے اور قانون کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ یہ انتشار اور بدامنی کے پیامبر ہیں۔ ان کے سروں پر امن و مصالحت کا تاج سجانے سے ملک میں سکون و اطمینان بحال کرنا ممکن نہیں ہے۔

Ghulam Murtaza Bajwa
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
Tags:
responsive taliban talks terrorist Tragedy Peshawar دہشت گرد ذمہ دار سانحہ پشاور طالبان مذاکرات
Previous Post ایک زبان ، ایک نصاب اور ایک نظام ملکی ترقی کی بنیاد ہے۔ زبیر حفیظ
Next Post کالا باغ ڈیم ایک تنازعہ
Abdul Rauf Chouhan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close