لالہ موسیٰ : سانحہ سردار پورہ میں قتل ہونیوالے مقتول شہباز بٹ کا نماز جنازہ شیخاں والا قبرستا ن میں پڑھایا گیا ، انکی نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری ، مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
جن میں سید نور الحسن شاہ آف کلیوال سیداں ، سابق نائب ناظم ڈاکٹر آصف محمود ، خان عبدالمجید بٹ سابق کونسلر ، مختار ڈار ، امتیاز ڈار ، یاسر مجید بٹ ، عبدالرزاق بٹ سا بق کونسلر ، اسلم عرف پپنی بٹ ، ارشد محمود بٹ سابق کونسلر و دیگر معززین علاقہ نمایاں تھے۔
