
سان فرانسسکو (جیوڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین گرین پالیسی کو آگے بڑھانے اور شفاف توانائی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ انسانوں اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔
چین اپنی متعدد پالیسیوں کے نفاذ اور عملی اقدامات سے صاف توانائی کی ترقی اور کاربن کو کم کرنے کیلئے جدوجہد کررہا ہے، وہ اپنے صنعتی ڈھانچے کے بارے میں پر امید ہے کہ اسے کم کاربن توانائی نظام پر قائم کیا جائے گا۔
