Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سفر در سفر زندگی!

February 3, 2017 0 1 min read
Journey
Journey
Journey

تحریر : شیخ خالد ذاہد
ہم بہت دیر تک یا مسلسل اسے دیکھ نہیں سکتے تھے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کی تاب نہیں لاسکتے تھے یا پھر اسکی ہیبت سے خوفزدہ تھے۔ اسکی بہت وسیع و عریض وجہ یہ تھی کہ پہاڑوں پر سفر کر رہے تھے، اونچائی اور اترائی دونوں تواتر سے راستے میں آرہی تھیں۔ کبھی گاڑی سطح زمین سے بہت اوپر چلی جاتی اور کبھی نیچائی کا سفر شروع ہوجاتا بلکل زندگی کے سفر جیسا، مگر وہ اپنے ہونے کا بھر پور احساس دلاتا ہمارے ساتھ ساتھ چل رہا تھا وہ بہت شور کر رہا تھا معلوم نہیں وہ اپنے ہونے کا احساس دلا رہا تھا یا پھر اپنے گم ہوجانے کے خوف سے دہاڑ رہا تھا۔ پہاڑ ہی پہاڑ اور ان میں بہتا دریائے نیلم۔ جیسے قوی ہیکل انسانون میں ان کے چھوٹے چھوٹے معصوم سے شور مچاتے بچے۔

دسمبر کے مہینے میں پہاڑی علاقوں میں سردی بھرپور انداز میں براجمان ہوتی ہے مگر اب کی ابھی تک سردی نے قلفی جمانا شروع نہیں کیا تھا۔ سورج اس سردی کے زعم میں جلدی جلدی غروب ہونے جا رہا تھا دوسری طرف نیلے گگن میں بادبان نما کشتیوں کی طرح بادل کے ٹکڑے رہی سہی دھوپ جو کہ تمازت سے عاری تھی اور فقط روشنی کیلئے درکار تھی اسے مدہم کئے دیتے تھے، اندھیرے کا خوف بڑھائے جاتے تھے اور ہمارے اہل خانہ پہلے راستوں کی ناہمواری ، پیچ و خم سے خوفزدہ سہمے بیٹھے تھے۔ دریائے نیل کے کنارے (جہاں سے نیچے اتر کر دریا کے قریب جایا جاتا ہے) پتھر ہی پتھر ہیں اور ان پتھروں پر چار پائیاں لگائی گئی ہیں، ہم ایسی جگہ پر رکے تھے جہاں دریائے نیلم کے اوپر سے ایک پل آذاد کشمیر لے جاتا ہے، وقت کی قلت آڑے آئی اور ہمیں اس پل کو پار کرنے سے باز رکھا، ہم نیلم کے دوسرے کنارے کشمیری آب و ہوا سے محروم رہے۔ نیلم کا پانی پہاڑوں پر پگھلنے والی برف ہوتی ہے اور دھوپ کی شدت نا ہونے کی وجہ سے اس کی ٹھنڈک میں کمی نہیں آتی۔ اگر آپ اس میں پاؤں یا ہاتھ ڈال رکھیں تو کچھ دیر کے بعد ہی آپ کو “سن” ہوتا محسوس ہوگا اور شائد نیلا بھی پڑ جائے۔ اس کی گہرائی اور تیزی دونوں بہت خطرناک ہیں، وہاں کے مقامی لوگوں نے دریا سے زیادہ چھیڑ چھاڑ کرنے سے باز رکھا۔

ہم بھی ان محبِ وطن پاکستانیوں میں سے ایک ہیں جو پاکستان کی سرحدیں عبور کرنے سے ابتک قاصر ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ جیب نے “اتنااضافی بوجھ” اٹھانے کی زحمت نہیں کی اور اس وجہ کی آڑ لے کر ہم یہ بھی لکھتے چلیں کہ پاکستان سے محبت اتنی ہے کہ پہلے پاکستان کی خوبصورتی سے محظوظ و لطف اندوز ہوجائیں اور اہلِ خانہ کے دل میں بھی پاکستان سے حقیقی محبت کا بیج بویا جائے پھر سرحدیں عبور کرنے کا سوچینگے۔ ہم ذکر کر رہے تھے دریائے نیلم کا جو کسی نیلی سفید لکیر کی مانند ہمارے دائیں جانب مسلسل چل رہا تھا۔ ہم میدانی علاقوں میں رہنے والے پہاڑوں کا رعب و دبدبا جھیلنے سے قاصر ہیں۔ ہم نے ان پہاڑی لوگوں کا خوب مشاہدہ کیا اور دیکھا کہ ہم اتنی تیزی اور روانی سے اپنے میدانی علاقوں اور ہموار سڑکوں پر نہیں چل سکتے جتنا کہ یہ لوگ (ہر عمر کے) پہاڑوں کی اونچائی نچائی سے بے نیاز بھاگے دوڑے پھرتے ہیں۔نمازی مسجدوں کی جانب اسی روانی سے پیش قدمی کرتے ہیں، یہاں اسکولوں کی بھی اتنی ہی بہتات ہیں جتنی کے پاکستان کےدوسرے شہروں میں، یہاں کالجز بھی پہاڑوں کے دامن میں واقع ہیں۔ توانائی سے بھرپور زندگی کی خوبصورتی ان خوبصورت اور پر عزم لوگوں کی زندگی میں شامل ہے یہاں ماحولیاتی آلودگی کا پہنچنا مشکل ہے۔ ایسا بھی نہیں کہ یہ لوگ سفر کیلئے گدھے گھوڑے یا خچر استعمال کرتے ہیں ان کے پاس بھی ہر برانڈ کا نیا ماڈل ہے جو کہ یہ بطور کاروبار استعمال کرتے ہیں۔ یہ گاڑیاں جتنی کاربن ڈائی آکسائڈ خارج کرتی ہیں اس سے کہیں گنا درخت آکسیجن خارج کرتے ہیں۔

Lying
Lying

میرا تعلق جھوٹ اور فریب سے لبریز دنیا سے ہے مجھے نہیں معلوم کہ یہ پہاڑی لوگ ان خصوصیات کے حامل ہیں یا نہیں مگر ان پر بھروسہ کرنا وقت کی ضرورت تھا۔ جس نے جیسا کہا ہم نے من و عن مان لیا۔ ان لوگوں کی باتوں میں ان کے لباس کی سی سادگی تھی اور کوئی بھی بہت تیڑی میڑی باتیں نہیں کر رہا تھا۔ کسی کو سیاست کا شوق ہوگا بھی تو اس کو ہم پر ظاہر کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ ہاں میں یہ ضرور تحریر کرنا چاہونگا کہ نتھیا گلی میں سیر کرتے ہوئے وہاں ایک “بابا” سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان صاحب کا ذکر آیا تو ان بابا جی خوشی دیدنی تھی وہ لہک لہک کر خان صاحب کی تعریفوں کے پل باندھے جا رہے تھے (گوکہ ہم ان پلوں کی مدد سے ایک پہاڑ سے دوسرے پہاڑ نہیں جاسکتے تھے) ان بابا جی کا کہنا تھا خان صاحب یہاں آتے ہیں اور بغیر کسی حفاظتی حصار کہ گھومتے پھرتے ہیں جنگل میں نکل جاتے ہیں کبھی ہائکنگ کرتے ہیں اور ہم سب سے بہت اچھی طرح ملتے ہیں۔ سیاسی لوگوں سے ہمارا کوئی دور دور کا بھی واسطہ نہیں رہا اس لئے ہمیں نہیں معلوم کہ یہ لوگ عام آدمیوں سے ملتے بھی ہیں۔ ہمیں تو یہ پتہ ہے کہ اگر ان “معززین” کو کسی معصوم غریب کے بچے سے ہاتھ بھی ملانا ہوتا ہے تو اس کا ہاتھ اسطرح صاف کروایا جاتا ہے کہ باقی جسم سے وہ ہاتھ مختلف نظر آنا شروع ہوجاتا ہے۔ خیر ہم کوئی سیاسی مضمون لکھنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

زندگی ان پہاڑوں میں بھی رواں دواں ہے، حوصلے ان پہاڑوں میں رہنے والوں کے بھی جواں ہیں، یہ سینہ سپر ٹھنڈی اور تند ہواؤں کو بھی جھیلتے ہیں یہ ہمارے لئے آپکے لئے ایسے مشکل حالات میں بھی زندگی کو رواں دواں رکھے ہوئے ہیں۔ دنیا جہان کی سیر کیجئے مگر پہلے اپنے گھر کے کونے کونے سے واقفیت تو کیجئے آپ موازنہ کرنے کیلئے پہلے اپنے وطنِ عزیز کے ہر علاقے کی سیر کیجئے۔ جہاں یہ آپ کیلئے سیر و تفریح کا سامان ہے وہیں آپ کیلئے اپنے وطن سے متعلق معلومات کا بھی ذریعہ ہے۔ قدرت نے ساری دنیا ہی خوبصورت بنائی ہے مگر دنیا میں سب سے خوبصورت جگہ میرے لئے تو میرا گھر ہے مجھے پہلے اپنے گھر کو اور گھر کے مکینوں کے بارے میں جاننا چاہئے۔ پھر دیکھنا چاہئے کہ ہم ان مقامات کی بہتری کیلئے اپنا کیا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

جب تک سفر جاری رہتا ہے دل کو نامعلوم سا سکون رہتا ہے، منزل پر پہنچنے کی جستجو رہتی ہے، راستے سے شناسائی بھلی لگتی ہے۔ زندگی بھی سفر در سفر ہے اور ٹھر جانے کا مطلب ابدی سفر اختیار ہوجانا کیوں کہ یہ سفر کوئی اختیار نہیں کرتا۔ دنیا میں جہاں بھی جانا ہے جائیے مگر پاکستان سے محبت اور پاکستانی ہونے کا احساس زندہ اور پر عزم رکھئے۔ ایک دن دنیا کے تمام ممالک بھی ہمارے ملک کی مثال دینگے کہ دیکھو کیسا ملک تھا اور اب دیکھو ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ سورج بہت تیزی سے پہاڑوں کی اوٹ لئے چھپتا جا رہا تھا گاڑی کی بتیاں بھی جل چکی تھیں واپسی کے سفر میں خاموشی ہی ہوتی ہے اور ہماری گاڑی کے بھی تمام افراد خاموش بیٹھے تھے یا پھر اونگھ رہے تھے۔ کسی کی تنزلی کا سفر شروع ہوچکا ہے اور شائد اس تنزلی کے سفر میں کہیں ہماری ترقی پوشیدہ لگ رہی ہے۔

Sheikh Khalid Zahid
Sheikh Khalid Zahid

تحریر : شیخ خالد ذاہد

Share this:
Tags:
afraid Cold life meaning mountains Sunny travel احساس پہاڑوں خُوفزدہ دھوپ زندگی سردی سفر مطلب
Kashmir Violence
Previous Post مسئلہ کشمیر اور اہل پاکستان
Next Post وزارت داخلہ بلاگرز کے معاملے پر ہمدردی اور مداخلت نہ کریں، شاہ محمد اویس نورانی
Karachi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close