
لندن (جیوڈیسک) لندن تین ملکی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹ سے شکست دیدی۔ انگلینڈ کے کب وورتھ گرانڈ میں جاری ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیشی انڈر 19 ٹیم نے پاکستان کو 150 رنز کا ہدف دیا۔
ناظم حسین 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مصدق حسین نے 50 رنز کا اضافہ کیا۔ کامران غلام نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ حسین طلعت نے 71 رنز کی ناٹ آٹ اننگز کھیلی۔ کپتان سمیع اسلم نے 58 رنز بنائے۔ پاکستانی جونیئرز نے ایونٹ میں بنگلہ دیش کو دوسری بار شکست دی جبکہ انگلینڈ کو بھی ہرایا۔
