Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

در جواب آں

July 25, 2020 0 1 min read
Aazmaaish
Aazmaaish
Aazmaaish

تحریر : پروفیسر مظہر

دَورِ جدید میں کچھ اصحاب ایسے جن کے خمیر میں استہزا گُند چکا۔ اہلِ مغرب سے متاثر یہ اہلِ علم بے ثبات سایوں کو مہرِ درخشاں ثابت کرنے میں مگن۔ مشاہیرِعالم کے اقوال بیان کرتے ہوئے اُن کے چہروں پر خوشی کی تمتماہٹ دیدنی اور فصیلِ فہم پر گھمنڈ کی دبیز تہیں حالانکہ فرقانِ حمید میں کہیں بہتر انداز میں وہ سب کچھ درج کیا جا چکا۔ اللہ کا فرمان ہے ”ہم نے سب کچھ قُرآن میں درج کر دیا، اگر یہ تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں تو اُنہیں قرآنِ مجید میں اپنے ہر سوال کا جواب مل جائے گا لیکن اِنہیں سیکولر اور لبرل کہلوانے کا شوق ہی بہت۔اب اِنہیں کون سمجھائے کہ اگر ہم لبرل ازم یا سیکولرازم کے پیروکار ہیں تو لامحالہ اللہ کے عطا کردہ کمل ضابطۂ حیات سے دور ہو جائیں گے۔

سیکولر اور لبرل بھائی جب بھی بات شروع کرتے ہیں تو اُن کا زور اِس بات پر ہوتا ہے کہ مذہب انسان کا ذاتی معاملہ ہے۔ بجا! مگر اسلام محض مذہب نہیں، دین ہے جو مکمل نظامِ فکروعمل ہے۔ لبرل ازم کی ابتداء برطانوی فلسفی جان لاک 1704)۔1620ئ( سے ہوئی۔ اُسے لبرل ازم کا بانی قرار دیا جاتاہے۔ وہ مذہب بیزار شخص تھا اور عیسائیت کو نہیں مانتاتھا ۔ انقلابِ فرانس کے فکری راہنماء والٹیئر اور روسو، دونوں جان لاک کے فکر سے متاثر تھے اور فرانس کے قانون میں مذہبی اقدار سے آزادی کے اختیار کے قائل تھے۔جارج جیکب ہولیوک نے سیکولرازم کی اصطلاح 1851ء میں استعمال کی جو چرچ کو ریاست سے الگ کرنے کے لیے استعمال ہوئی۔ انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا کے مطابق سیکولرازم ”ایک ایسی اجتماعی تحریک جو لوگوں کے سامنے آخرت کی بجائے صرف دنیا کو ہی ایک ہدف اور مقصد کے طور پر پیش کرتی ہو”۔ آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق ”سیکولر اُس رائے اور فکر کو کہتے ہیں جو اِس بات کی قائل ہو کہ دین اخلاق وتربیت کی بنیاد نہیں ہونی چاہیے”۔ ویبسٹر کی جدید عالمی ڈکشنری کے مطابق ”یہ اعتقاد کہ دینی معاملات کا حکومت اور عوام کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ اِن تمام تعریفوں کے مطابق دین کو سیاست سے یکسر بے دخل کردیا گیا جبکہ اسلام پورے کا پورا دین میں داخل ہونے کا حکم دیتا ہے

جہاں تک ذہن میں اُٹھنے والے سوالات کا معاملہ ہے تو عرض ہے کہ یہ دنیا امتحان گاہ ہے ۔روزِازل ابلیس نے رَبِ لَم یَزل سے بَنی آدم کو بھٹکانے اور وسوسوں میں ڈالنے کی اجازت لی۔ یہی شیطانی وسوسے ہماری عقلِ محدود کو مہمیز دے کر ایسے سوالات کو جنم دیتے ہیں جو ابلیس کا مطلوب ومقصود۔ ایک انتہائی محترم اور صاحبِ بصارت وبصیرت لکھاری نے سوال اُٹھایا ہے ”مگر ہم انسان بھی کیا کریں، سوال اُٹھانے پر مجبورہیں”۔ عرض ہے کہ سوال اُٹھانا غیراسلامی ہے نہ غیرشرعی البتہ ذہن میں اُٹھنے والے ہرسوال کا جواب قُرآن میں پہلے ہی درج کر دیاگیا۔اُنہوں نے فرمایا ”میرے ایک دوست کی بیٹی ذہنی معذورہے، عمر چودہ پندرہ سال ہے۔ اپنا خیال نہیں رکھ سکتی۔ ۔۔۔۔ میرا دوست مجھ سے پوچھتا ہے کہ یہ کس کی آزمائش ہے، بیٹی کی یا والدین کی؟”۔ عرض ہے کہ جولان گاہِ ہستی کی بنیاد ہی ”آزمائش” ہے اورمقرب اور مقذف کے پیمانے بھی طے ہوچکے۔ فرقانِ حمید میں یہ بھی مفصل بیان کر دیاگیا کہ آزمائش کِن کِن طریقوں سے کی جاتی ہے۔ سورة محمد 31 میں یوں درج ہوا ”یقیناََ ہم تمہارا امتحان لیں گے تاکہ تم میں جدوجہد کرنے والوں اور صبر کرنے والوں کو ظاہر کر دیں اور ہم تمہاری حالتوں کی بھی جانچ کر لیں”۔ اُسی نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں سے کون اچھے عمل کرتا ہے اور وہ زبردست بخشنے والاہے” (الملک 2 )۔

آزمائش کے سارے پیمانے فرقانِ حمید میں درج ہیں۔ارشاد ہوا ”اور تم اِس بات کو جان لو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولادیں ایک امتحان کی چیز ہیں”(سورہ الانفال 28 )۔ گویا مال اور اولاد، دونوں ہی آزمائش ہیں۔ پھر ارشاد ہوا ”ہم ضرور تمہیں خوف وخطر، فاقہ کشی، جان ومال کے نقصانات اور آمدنیوں کے گھاٹے میں مبتلاء کرکے تمہاری آزمائش کریں گے۔ اِن حالات میں جو لوگ صبر کریں اور جب کوئی مصیبت پڑے تو کہیں ”ہم اللہ ہی کے ہیں اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جاناہے”۔ اُنہیں خوشخبری دے دو کہ اُن پر اُن کے رَب کی طرف سے بڑی عنایات ہوں گی۔ اُس کی رںمت اُن پر سایہ کرے گی اور ایسے ہی لوگ راست روہیں” (البقرہ 155 تا 157 )۔ حکمت کی عظیم الشان کتاب میں درج ”کیا لوگوں نے یہ گمان کر رکھا ہے کہ اُن کے صرف اِس دعوے پر کہ ہم ایمان لائے ہیں، ہم اُنہیں بغیر آزمائے ہی چھوڑ دیں گے؟۔ اِن سے اگلوں کو بھی ہم نے خوب جانچا اور یقیناََ اللہ تعالےٰ اُنہیں بھی جانچ لے گا جو سچ کہتے ہیں اور اُنہیں بھی معلوم کر لے گا جو جھوٹے ہیں” (العنکبوت 2 )۔ صرف زبان سے اقرار ہی کافی نہیں، عمل بھی ضروری ہے۔ پھر ارشاد ہوا ”ہم امتحان کی خاطر تم میں سے ہر ایک کو برائی اور بھلائی میں مبتلاء کرتے ہیں (الانبیاء 35 )۔ ”جس حال میں تم ہو اِسی پر اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو نہ چھوڑ دے گا جب تک کہ پاک اور ناپاک کو الگ نہ کر دے۔ (آل عمران 179 )۔ قُرآنِ کریم میں اور بھی متعدد آیاتِ مبارکہ درج مگر طوالت کا خوف۔

مکررعرض ہے کہ آزمائش پر پورا اترنے والے ہی مقرب ٹھہرتے ہیں۔ اِس آزمائش سے کوئی بھی مبرا نہیں بلکہ نبیوں اور رسولوں کی آزمائش تو بہت کڑی تھی حالانکہ وہ معصوم عن الخطا ہوتے ہیں۔ حضورِ اکرم ۖ کا فرمان ہے ”سب سے پہلے انبیاء کی آزمائش ہوتی ہے، پھر صالحین کی، پھر جو اُن کے مثل اور اُن سے مشابہت رکھنے والے ہوتے ہیں”۔ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر خاتم النبیین حضرت محمد ۖ تک ہر نبی اور ہر رسول کو آزمائش کی اِس بھٹی سے گزارا گیا ۔ آپ ۖ پر مشرکین نے ظلم کے کون کون سے حربے استعمال نہیں کیے۔ طائف کے شرپسندوں کی سنگ باری سے آپ ۖ کے نعلین مبارک خون سے بھر گئے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آتشِ نمرود میں جلانے کی کوشش کی گئی۔ اُنہیں اپنی بیوی اور نومولود بچے کو صحرائے عرب میں چھوڑنے کا حکم دیا گیا، پھر وہی بچہ (حضرت اسماعیل علیہ السلام)جب تھوڑا بڑا ہوا تو اُس کو قُربان کرنے کا حکم صادر ہوا۔ حضرت یوسف علیہ السلام کو قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑیں، حضرت یعقوب علیہ السلام کی بیٹے کی جدائی میں رو رو کر آنکھوں کی بینائی جاتی رہی۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اپنے وطن سے فرار ہونا پڑا۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو مصلوب کرنے کی کوشش کی گئی۔ حضرت ایوب علیہ السلام کی اولاد اور مال ودولت، سب چھین لیے گئے۔ حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ میں ڈالا گیا۔ حضرت نوح، حضرت لوط، حضرت شعیب، حضرت یحییٰ اور دیگر انبیاء علیہ السلام میں سے کون تھا جو رَب کردگار کی آزمائش سے بچ سکا؟۔ جب رَبِ لَم یَزل اپنے مقرب ترین بندوں کی بھی آزمائش کرتے ہیں تو پھر آزمائش کو سزا کیسے تصور کیا جا سکتا ہے۔ حقیقت یہی کہ جوں جوں آزمائش بڑھتی ہے، سجدے بھی طویل ہوتے جاتے ہیںاور آزمائش پر شکوہ کرنے والوں کے گناہوں میں اضافہ۔

حرفِ آخر یہ کہ قحط الرجال نے علم وحکمت کے سارے کواڑ یوں بند کر دیئے ہیںکہ کوئی ایک روزن بھی نہیں جس سے روشنی کی کرن پھوٹتی دکھائی دے۔ حق وصداقت کے علمبردار گنے چُنے اہلِ قلم کے لب بھی خاموش کہ کہیں اُن پر تضحیک واستہزاء کی نشترزنی نہ ہونے لگے حالانکہ یہ اُن کا فرضِ عین کہ وہ ابدی صداقتوں کی مشعلیں روشن کرکے بھٹکے ہوؤں کی رَہنمائی کریں۔ راہ نوردانِ شوق کسی خضر کی تلاش میں جو نوروظلمت کی تفریق سے روشناس کروا سکے۔

Prof Mazhar
Prof Mazhar

تحریر : پروفیسر مظہر

Share this:
Tags:
beliefs government life people Prof Mazhar trials values آزمائشِ اعتقاد اقدار حکومت زندگی عوام
Awards Ceremony
Previous Post موجودہ صورتحال میں آن لائن کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنا کھیلوں کی تنظیموں کا مثالی کارنامہ ہے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی
Next Post شامی انتخابات آزادنہ اور نہ ہی منصفانہ
Syrian Elections

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close