
بگرام (جیوڈیسک) امریکی اور نیٹو فورسز کا انخلا قریب آتے ہی فوجی اڈوں کو گرانے کا کام شروع ہو گیا۔ بگرام بیس کی بجلی کاٹ کر عارضی بنائے گئے کمرے، بیرکیں گرائی جا رہی ہیں۔
ڈیمالشن ٹیم کے سربراہ سمتھ نے بتایا پہلے بجلی کے آلات تباہ کئے اور عمارتوں سے ہٹائے جا رہے ہیں تاکہ یہ طالبان کے ہاتھ نہ لگ جائیں جو انہیں بم بنانے میں استعمال کر سکتے ہیں۔
