
کراچی : پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی شہید ملت ٹرافی سائیکل ریس جو کہ 16 اکتوبر کو منعقد ہونا تھی۔
ایک سیاسی جماعت کی ریلی کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے کیونکہ جن راستوں پر ریس ہونی تھی ان ہی راستوں پریہ ریلی ہوگی ریس کے چیف آرگنائزر غلام محمدخان نے اعلان کیا ہے کہ اب یہ ریس 23 اکتوبر بروز اتوار منعقد ہو گی۔
