Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سچی محبت

July 3, 2018 0 1 min read
True love
True love
True love

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

اُس کی بے چینی بے قراری نقطہ عروج پر تھی ‘وہ بار بار میرے پاس آنے اور مُجھ سے بات کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ کبھی وہ اضطرابی حالت میں اِدھر اُدھر چلنا شروع کر دیتا ‘ایک دو بار بینچ پر بیٹھا بھی لیکن فوری اُٹھ گیا اُس کو کسی پل قرار نہ تھا بار بار میری طرف لپک رہا تھا میں حسب ِ معمول اپنے آفس میں ایک ملاقاتی سے اُس کی کار میں بیٹھا بات کر رہا تھا کہ یہ بوڑھا شخص جس کی عمر ستر سال سے زیا دہ تھی ‘کار کے پاس آکر گاڑی کے شیشے پر ہاتھ سے دستک دیتا میں اُسے اشارے سے انتظار کا کہتا لیکن وہ چند منٹوں بعد ہی پھر آکر شیشے پر ہاتھ مارتا اطراف میں کچھ اور لوگ بھی ملنے آئے ہو ئے تھے اِن میں سے چند لوگوں نے اُسے اخلا قی اقدار سمجھانے کی کو شش کی تو اُس نے سمجھانے والوں سے الجھنا شروع کر دیا اب اُس کی تکرار لڑائی جھگڑے کی طرف جا رہی تھی ‘ میں نے جب دیکھا کہ اب بات اخلاقیات سے نکل کربڑے جھگڑے کی طرف جا نے لگی ہے تو فوری طور پر گاڑی سے اُترا ‘ تیزی سے بوڑھے شخص کی طرف بڑھا جو کسی کی بھی بات سننے کے موڈ میں نہیں تھا اُس کی پشت میری طرف تھی میں نے قریب جا کر آہستگی سے اُس کے کندھے پر ہاتھ رکھا تا کہ وہ میری طرف متو جہ ہو سکے اُس نے مُڑ کر میری طرف دیکھا اُسے توقع نہیں تھی میں اُس کے پاس آئوں گا اِس لیے شرمندہ ہو کر بو لا جنا ب میں آپ سے ملنے کی کو شش کر رہا ہوں لیکن یہ بندے مجھے آپ تک آنے سے روک رہے ہیں اُس کی بے قراری چہرے کی وحشت اندرونی غم اور پریشانی کی عکا سی کر رہی تھی وہ کسی مشکل میں تھا۔

میں نے حالات کو تلخی سے بچانے کے لیے اُس کا محبت سے ہاتھ پکڑا اور جا کر بینچ پر اُس کے ساتھ بیٹھ گیا ‘پانی منگوایا ‘ٹھنڈے پانی کا گلا س اُس کے ہاتھ میں دیا محبت بھر ی نظروں سے دیکھا اور کہا آپ آرام سے پانی پی کر مجھے بتا ئیں میں آپ کی کیا مدد کر سکتا ہوں ‘میرے شفیق روئیے سے اُس کی وحشت میں کمی آنا شروع ہو گئی اُس کے بکھرے اعصاب نارمل ہو نا شروع ہو گئے ‘چہر ے پر ویرانی کی جگہ سکون کا رنگ چھلکنے لگا میں نے محبت سے اُس کا ہا تھ پکڑا ‘ مٹھا س بھرے لہجے میں کہا آپ ریلیکس ہو جائیں اب میں کسی سے نہیں ملوں گا جب تک آپ کی با ت نہیں سن لیتا ۔ آپ سب سے پہلے با قی لوگ بعد میں ‘ کسی کی جرات ہے جو آپ سے بد تمیزی کرے میں آپ کے ساتھ ہوں آپ حکم کریں میں کیا کروں ‘ میرے حو صلہ دینے اور حلیم روئیے سے اُس کی آنکھوں میں نمی تیرنے لگی وہ پہلے تو مجھے امید بھری التجائی نظروں سے دیکھتا رہا پھر رونے لگا ‘ میں نے اُسے حوصلہ دینے کے لیے اُسے گلے سے لگا یا تو وہ بچوں کی طرح بلک بلک کر رونے لگا ‘ میں شفقت سے اُس کی کمر پر ہا تھ پھیرتا رہا میں اُسے رونے کا مو قع دے رہا تھا تا کہ اُس کا غم ہلکا ہو سکے ‘ اسی دوران اُس نے گلو گیر لہجے میں کہا پرو فیسر صاحب وہ مر گئی تو میں بھی زندہ نہیں رہوں گا ‘ میری زندگی اُس کے بغیر ادھوری ہے میری زندگی کی سانسیں اُس کی زندگی سے منسلک ہیں وہ نہیں تو میں بھی نہیں ۔ میں اُس سے بے پنا ہ محبت بلکہ عشق کر تا ہوں وہ میرے جینے کی وجہ ہے میری زندگی کے سارے رنگ ذائقے خو شبوئیں اُسی کے وجود سے ہیں اگر وہ نہ رہی تو میری زندگی بلیک ہو جائے گی ‘میں بر باد ہو جا ئوں گا میری جنت جہنم میں بدل جائے گی ‘آپ پلیز میری مدد کر یں آپ کو خدا کا واسطہ ‘آپ کو اُس کا واسطہ جس سے آپ پیا ر کر تے ہیں اب پھر اُس نے پھو ٹ پھوٹ کر رونا شروع کر دیا۔

شدت غم سے اُس کے جسم پر لرزا طاری تھا وہ شدت غم اوراندرونی کرب سے اُس کا جسم کانپ رہا تھا ‘ اُس کا پورا جسم سراپا التجا تھا جب اُس کا رونارکا تو میں نے دھیرے سے پو چھا آپ کس سے محبت کرتے ہیں اور اُس نے آپ سے کیا بے وفائی کی یا آپ کو چھو ڑدیا کون ہے تو بوڑھا شخص بو لا وہ میری شریک حیات میری بیوی ہے ‘ اب میں نے پو چھا آپ کی شادی کو کتنا عرصہ گزر چکا ہے تو وہ بولا پچاس سال ہو گئے ہیں ہما ری شادی کو’ یہ میرے لیے جھٹکا تھا کہ پچاس سالہ رفاقت کے بعد بھی محبت پہلے دن کی طرح قائم دائم تھی ‘ میں خو شگوار حیرت میں داخل ہو چکا تھا سر میری بیوی تین سال سے فالج زدہ ہو کر بستر کا حصہ بن گئی ہے ‘ میں مالی طور پر خوشحال ہو ں دنیا جہاں کا علا ج کر ا چکا ہوں لیکن صحت کی دیوی ہم سے روٹھ چکی ہے ‘ ڈاکٹروں سے ما یوس ہو کر میں نے بابوں کی چوکھٹوں پر ماتھا رگڑنا شروع کیا اِس بھاگ دوڑ میں آ پ کے در پر آگیا ہوں۔

اب بو ڑھے شخص نے لجاجت بھرے لہجے میں مجھے کہا میرا گھر قریب ہی ہے آپ پلیز میرے ساتھ جا کر اُسے دیکھ لیں اب اُس نے میری ٹھو ڑی پکڑ کر پا ئوں پکڑنے کی کو شش کی ‘ اُس کی حالت خراب ہو نے لگی لہٰذا میں اُس کی کار میں بیٹھ کر اُس کے گھر کی طرف جانے لگا راستے میں بو ڑھے شخص نے بتا نا شروع کیا کہ میں ایک سخت ضدی جھگڑالو صفت انسان تھا ‘ غرور تکبر خو د پسندی مجھ میں کوٹ کوٹ کر بھر ی تھی ‘ شادی کے بعد عورت کو پا ئوں کی جو تی سمجھ کر بیوی پر بھی ظالمانہ حکو مت شروع کر دی تھی ‘ میری بیوی نے اپنی بے پناہ سچی محبت کردار اور مثبت روئیے سے مجھے تبدیل کیا ‘ میرے غرور کو محبت میں بدلا’ میں شروع سے ہی امیر آدمی ہوں میرے گھر میں نو کروں کی بھر ما ر تھی لیکن میری بیوی نے مذہبی فریضے کے طور پر ہمیشہ میرے سارے کام اپنے ہاتھ سے کئے ‘ میرے کپڑے دھونا بو ٹ پالش کر نا میری ہر بات کا خیال رکھنا اور روزانہ صبح سات بجے ناشتہ بنا کر ٹیبل پر میرا انتظا ر کر نا وہ میرے کسی کام کے لیے نوکر کو ہاتھ بھی نہ لگا نے دیتی ‘ شادی کے پچاس سالوں میں میری خو شی کے لیے وہ کبھی میکے نہیں گئی ‘ اگر کبھی بازار یا کسی جگہ گئی تو میرے گھر آنے سے پہلے وہ گھر آجاتی ‘ مو سم کو ئی بھی ہو سردی گر می آندھی طوفان سیلاب بارش زلزے میں اُس کی ترجیح میں رہا ‘ شدید بیما ری کی حالت میں بھی وہ صبح سویرے اُٹھ کر میرا ناشتہ بناتی پھر میز پر میرے آنے کا انتظار کر تی ‘ زندگی سے بھر پو ر خو شگوار مسکراہٹ سے میرا انتظار کر تی ‘ واپسی پر مجھے پھر کھا نے کا پو چھتی ‘پچاس سالوں میں ایک دن بھی ایسا نہیں آیا جب اُس نے اپنی ڈیو ٹی چھو ڑی ہو’ اسطرح اُس نے اپنی سچی محبت سے مجھے بدل دیا مجھے جیت لیا پھر ہما ری زندگی بہت خو بصورت گزرنے لگی ‘ اِسی دوران ہم گھر پہنچ کر بیوی کے کمرے میں داخل ہو ئے جہاں پر فالج زدہ عورت بے جان بے نور چہرے اور آنکھوں کے ساتھ مو جو د تھی ‘ تین سال پہلے اِس کو فالج ہوا جسم تختہ بن گیا ‘ وقت کے ساتھ جسم میں جزوی حرکت شروع ہو ئی لیکن فالج دماغ کو چاٹ گیا اِس کی یاداشت چلی گئی۔

اب یہ کسی کو بھی نہیں پہچانتی ہم سب اِس کے لیے اجنبی ہیں وہ عورت نیم پتھرائی اجنبی نظروں سے ہمیں دیکھ رہی تھی ‘ فالج نے اُس کی قوت گویائی بھی چھین لی تھی جب وہ آپ کو پہچانتی ہی نہیں اُس کی نظر میں گھر کا نو کر اور آپ برابر ہیں تو پھر بھی آپ کیوں اُس کی خدمت اور محبت کر رہے ہیں تو وہ بو لا یاد داشت اُس کی ختم ہو ئی ہے میری نہیں وہ مجھے نہیں جا نتی لیکن میں تو اُسے جانتا ہوں وہ کون ہے اُس کی میری زندگی میں کیا اہمیت ہے ‘ اُس نے پچاس سالوں میں میری زندگی کو جو جنت بنا ئے رکھا اُس کی ویلیو میں جانتا ہوں یہ سچی محبت ہے نا اِس کا تعلق یاداشت سے نہیں ہو تا نہ ہی دل و دماغ سے ہو تا ہے یہ تو رگوں میں دوڑتے خون میں شامل ہو تی ہے یہ دل کی دھڑکن میں دھڑکتی ہے ہر سانس کو مہکاتی ہے سانسوں کی ڈوری اِس محبت سے چلتی ہے میں نے مریضہ کو دیکھا دم کیا پڑھنے کو بتا یا حوصلہ افزا باتیں کیں ‘محبت کی دیوی کو سلام کیا جس نے اپنے بھر پو ر مثبت روئیے سے غرور کے پتلے کو پیکر محبت کا چلتا پھرتا اشتہار بنا دیا ۔ میں جب واپس آنے لگا تو پو چھا آپ نے مجھے متا ثر کیا جو بیوی کو اِس حالت میں نہیں چھوڑا تو بو ڑھا شخص بو لا کیا اگر میں اِس طرح بیما ر ہو تا تو وہ مجھے چھو ڑ دیتی نہیں بلکہ میرا بھر پور ساتھ دیتی اور پروفیسر صاحب یہ جو سچی محبت ہو تی ہے یہ دل میں اپنی جگہ بنا لیتی ہے جو آخری دھڑکن تک قائم رہتی ہے شدت محبت سے بوڑھے کی آنکھوں میں پانی تیرنے لگا اور میری آنکھوں سے بھی پانی کی لکیریں بہنے لگیں۔

Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Tags:
ethics grief life trouble اخلاقیات پریشانی زندگی غم
Election
Previous Post جنرل الیکشن 2018، امیدواروں کے دعوے وعدے
Next Post عصر حاضر میں مساجد کا مطلوبہ کردار
Masjid

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close