
تیونس (جیوڈیسک) تیونس کے متعدد علاقوں میں خشک سالی اور بارشیں نہ ہونے کے سبب قحط کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
متعدد جانور مر گئے۔ فصلیں نہ ہونے سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سنگین مسائل در پیش ہونے پر وزارت مذہبی امور نے شہریوں سے اجتماعی دعا کی اپیل کی ہے۔
اس موقع پر ہزاروں افراد نے اکٹھے ہاتھ اٹھائے اور بارش کے لئے دعا کی ہے۔
