
دمشق (جیوڈیسک) شام کی سرحد پر کار بم دھماکے سے 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ترکی سے متصل شام کے سرحدی مقام باب السلام پر کار بم دھماکا ہوا جس میں 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کار بم دھماکے کی ذمے داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی، جس مقام پر دھماکا ہوا وہاں سے صوبہ حلب کا راستہ نکلتا ہے، جہاں شامی فوج اور باغیوں کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔
