
ترکی (جیوڈیسک)ترک ضلع قرق قلعہ کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ فرار ہونے کی کوشش میں 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
امیگریشن حکام کو خبر ملی کہ ترکی سے یورپ جانے کی کوشش میں ایک گروپ مصروف عمل ہے جنہیں گرفتار کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ان افراد کا تعلق افغانستان سے ہے جن میں 7 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔
