
انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے صوبے آرٹوِن میں تیز بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔ سیلابی پانی کی وجہ سے سڑکیں دریا بن گئیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
مختلف حادثات میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہو چکے ہیں۔ ترکی میں بارشوں کا یہ سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
