
ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف اور یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں چاوش اولو نے اپنے مخاطبین کے ساتھ یوکرین کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی۔
واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کر دیا تھا۔
