Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اردو شاعر پروفیسر خلیل طوقار سے ایک انٹرویو

November 6, 2014November 6, 2014 0 1 min read
Prof Khalil Toqar
Prof Khalil Toqar
Prof Khalil Toqar

ڈاکٹر خلیل طوقار نسلاً ترک ہیں۔ ان کی پیدائش استنبول (ترکی) میں ہوئی۔ ترکی میں ہی انھوں نے ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ فی الوقت وہ استنبول یونیورسٹی کے صدر شعبۂ اردو ہیں۔ڈاکٹر طوقار کی تقریباً دو درجن کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں۔وہ ترکی سے شائع ہونے والے اردو کے واحد ادبی مجلہ”ارتباط” کے مدیر بھی ہیں۔ یورپین اردو رائٹرس سوسائٹی ، لندن نے سن 2000ء میںانھیں ”علامہ اقبال” ایوارڈ سے نوازا۔اس کے علاوہ عالمی اردو مرکز، لاس انجلس اور دیگر قومی وبین الاقوامی اداروں کی جانب سے انھیں اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔ پیش ہے ڈاکٹر خلیل طوقار سے اردو نیٹ جاپان کے مدیر اعزازی برائے ہندوستان کامران غنی کا انٹرویو

کامران غنی: آپ کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟
خلیل طوقار: میں ٣ اپریل ١٩٦٧ء میں استنبول کے باقرکوئے نامی علاقہ میں پیدا ہوا۔

ک غ: آپ نے کب سے اردو زبان و ادب سے دلچسپی لینا شروع کی؟
خلیل طوقار: بچپن ہی سے ۔کامران صاحب! بچپن ہی سے مجھے بہت خواہش تھی کہ مختلف ملکوں اور زبانوں کے بارے میں معلومات حاصل کروں۔ اس لیے شروع شروع میں جب مجھے پڑھنا لکھنا آ گیا توجہاں کہیں سے مجھے مختلف ملکوں، تہذیبوں اور زبانوں کے متعلق معلومات ملتی تھیں میں اسے فوراً پڑھنا شروع کرتا تھا۔ اس طرح بچپن میں ہی میں نے مختلف زبانوں کے الف بے سیکھے اور جب میں مڈل اسکول میں جا رہا تھا تو ایک چھوٹی سی کتاب کی مدد سے خود سے ہی پرانی ترکی یعنی عثمانی زبان (عربی رسم خط میں لکھی جانے والی ترکی زبان) کے حروف تہجی کو سیکھ لیا تھا اور ترکی زبان کی پرانی کتابیں پڑھنے لگا تھا پھر عمر کے ساتھ ساتھ لسانیات اور ادب کا شوق بھی بڑھتا گیا۔ میرے دوست کہتے ہیں کہ خلیل کی زبان سیکھنے کی خواہش دیوانگی کی حد سے بھی آگے بڑھی ہوئی ہے۔ کامران صاحب! اسی دیوانگی نے مجھے اردو زبان میں دلچسپی لینے اوراسے سیکھنے پر مجبور کیا۔

ک غ: آپ کے لئے اردو بالکل نئی زبان تھی۔ اردو زبان سیکھنے کے عمل میں کیا دشواریاں اور چیلنجز پیش آئے؟
خلیل طوقار: جی، شروع میں تو اردو میرے لیے بالکل نئی زبان تھی نہ ہی اردو کے صرف و نحو سے متعلق مجھے کچھ علم تھا مگر یہاں تک مجھے معلوم تھا کہ اردو برصغیر پاک و ہند کی اور ہندوستانی مسلمانوں کی زبان ہے جنھوں نے ہماری جنگ آزادی کے دوران ہماری مدد کی تھی۔ جی نہیں، جب انسان کسی سے پیار کرے تو اُس کو حاصل کرنے میں اُس کی راہ میں کوئی بھی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی۔ اردو سے مجھے محبت تھی اور ہے بھی لہٰذا میںہر قیمت پر اس کو سیکھنے میں مصر رہا، یہاں تک کہ میں ترکی وزارت خارجہ کے تمام تر امتحانات پاس کرکے اس وزارت کے لیے منتخب ہوا تھا لیکن مجھے معلوم تھا کہ اگر وزارت خارجہ میں جاؤں گا تو اردو کو خیرباد کہنا ہوگا اسی لیے میں نے اردو ہی کے لیے یونیورسٹی سے منسلک ہونے کو ترجیح دی۔

ک غ: ترکی میں اردو کی کیا صورت حال ہے؟
خلیل طوقار: ترکی میں اردو کی صورت حال کے بارے میں یہ کہاجاسکتا ہے کہ اردو زبان ترکی میں ایک اجنبی زبان ہے اور اسے اجنبی زبان کی حیثیت سے سکھایا جاتا ہے جس طرح انگریزی یا فرانسیسی کو سکھایا جاتاہے۔ترکی میں اردو بولنے والوں کی تعداد بہت کم ہے وہ بھی پاکستانی یا ہندوستانی النسل لوگ ہیں جو اعلیٰ تعلیم یا کاروباری سلسلے میں موجود ہیں۔ اسی سبب ترکی میں اردو اخبارات یا ویب سائٹ تقریباً مفقود ہے۔ ایک میرا ادبی اور علمی مجلہ ”سہ ماہی ارتباط۔استنبول” اردو میں شائع ہورہا ہے۔ وہ بھی پچھلے سال میری طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگیا ہے مگر ذرا طبیعت بحال ہونے پر اس کی طرف پھر سے توجہ دینے کا ارادہ رکھتا ہوں۔یہاں ارتباط کی بات آئی تو مجھے بالخصوص پشاور کے دو دوست محمد ظہور سیٹھی اورنسیم خواجہ صاحبان اور کراچی کے معراج جامی صاحب کاذکر خیر کرنا چاہئے کیوں کہ ان تینوں ادب دوست اور ادب پرور ہستیوں نے ارتباط کی اشاعت میں میری ہر طرح کی مدد کی ہے ۔میں ان کا کتنا بھی شکریہ ادا کروں وہ ناکافی ہے۔

Kamran Ghani
Kamran Ghani

ک غ : کیا ترک اردو زبان کے تعلق سے دلچسپی رکھتے ہیں؟
خلیل طوقار: جی ہاں، ترکی میں اردو زبان کے متعلق دلچسپی موجود ہے، اس کا اندازہ یہاں سے کیجئے کہ ترکی کی تین یونیورسٹیوں میں یعنی استنبول، انقرہ اور قونیہ سلجوق یونیورسٹیوں میں اردو کے شعبہ جات ہیں اور میں اپنے شعبے کے بارے میں بات کروں تو ہر سال ہماری بی اے کی کلاسوں میں تیس کے قریب قریب طالبعلم باقاعدہ امتحانات پاس کرکے داخلہ لیتے ہیں اور وہ سب کے سب ترک النسل ہیں، اسی طرح ہماری چار سالہ بی اے کی کلاسوں میں کم و بیش ایک سو کے قریب طالبہ و طالبات اردو کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

ک غ: آ پ کے نزدیک اردو اور ترکی زبان کس حد تک مماثل ہے؟
خلیل طوقار: دونوں زبانیں الگ الگ زبانی خاندانوں سے تعلق رکھنے کے باوجود بالخصوص نحو کے لحاظ سے بہت ساری مماثل رکھتی ہیں اور دونوں زبانوں کے تہذیبی اور ثقافتی پس منظر میں کئی پہلوؤں سے مماثلت پائی جاتی ہے۔ ہاں یہ تو آشکار بات ہے کہ دونوں زبانوں کا صرف بالکل مختلف ہے۔

ک غ : آپ شاعری بھی کرتے ہیں۔ آپ کے دو شعری مجموعے منظر عام پر آ چکے ہیں۔ آپ نے کب سے شاعری شروع کی؟
خلیل طوقار: جی شاعری میں طبع آزمائی کرتا ہوں اور میرے دو شعری مجموعہ کی اشاعت ہو چکی ہے اور تیسرا بھی ”پردیسی” کے عنوان سے انشاء اللہ عنقریب شائع ہوگا۔جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے میں نے یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران شاعری کی طرف قدم بڑھایا ۔ یہ بات تو سب کو عجیب لگتی ہے لیکن میں سب سے پہلے فارسی میں شاعری کرنے لگا اور پھر اردو کی طرف آیا اور اپنی زبان ترکی میں ایک شعر تک نہیں لکھا۔ اس کی وجوہات مجھے بھی معلوم نہیں ہیں۔ شاید تحت الشعور میں کچھ گڑبڑ ہے۔

ک غ : اردو کے کن شعراء سے آپ متاثر ہیں؟
خلیل طوقار: اردو کے شعراء میں سے مجھ پر اثر چھوڑنے والوں میں میر تقی میر، مرزا غالب اور محمد اقبال کے نام سر فہرست ہیں۔ جدید شعراء میں فیض احمد فیض اور احمد فراز ہیں۔

ک غ: اردو کی کون سی صنف آپ کو سب سے زیادہ پسند ہے اور کیوں؟
خلیل طوقار: ظاہر ہے کہ شاعری، کیونکہ شاعری میری طبیعت کو راس آتی ہے۔ ساتھ ساتھ افسانہ اور مزاحیہ ادب بھی مجھے اچھا لگتا ہے۔آج کل میں امجد اسلام امجد، عطاالحق قاسمی، ترنم ریاض اور پوپلر میرٹھی کی شاعری کو توجہ سے اور پسند سے پڑھتا ہوں۔

ک غ: قدیم ترکی زبان میں بے شمار الفا ظ عربی و فارسی کے تھے، اب عربی و فارسی کے الفاظ تقریباً متروک ہو چکے ہیں۔ رسم خط بھی رومن ہے۔اردو کے تعلق سے بھی اکثر یہ بحث ہوتی رہی ہے کہ اس کا رسم خط بدل کر رومن یا دیو ناگری کر دینا چاہیے۔آپ کا کیا خیال ہے؟

خلیل طوقار: اس موضوع پر تو میرا ایک طویل مضمون ہے جسے میں نے ایکسپرس میڈیا گروپ کی دوسری عالمی اردو کانفرنس میں پیش کیا تھا۔ میں رسم الخط بدلنے والوں سے یہ سوال کرتا ہوں کہ ترکی میں ترکی زبان کا رسم الخط بدل دینے سے ہمارا چھ سو سال کاادبی، تہذیبی، مذہبی اور علمی سرمایہ کالعدم ہوگیا اور ہم ترکی میں اسی نوے سال سے اس سرمایہ کی بازیابی کی کوشش کرتے ہیں اور اس میںآج تک کامیاب نہیں ہوپائے ہیں۔کیا آپ بھی اپنے آبا و اجداد کے چار پانچ سو سال کے تہذیبی، ثقافتی اور دینی سرمایہ سے ہاتھ دھونا چاہتے ہیں،؟ اگر چاہتے ہیں تو رسم الخط بدل دیں جس طرح ترکی میں کیا گیا تھا اوراگر نہیں چاہتے ہیں تو اردو کے رسم الخط کو ہاتھ تک نہ لگائیں کیونکہ یہ رسم الخط مکمل اور بہت خوبصورت ہے۔مزید بر آں اردو رسم الخط کو مشکل کہنے والوں سے میں یہ عرض کرتا ہوں کہ جبکہ جاپانی بچے تین مشکل سے مشکل رسم الخط سیکھ سکتے ہیں اور چین کے بچے ایک اخبار پڑھنے کے لیے چار سو سے لے کر ایک ہزار تک کی شکلیں یاد کرپاتے ہیں تو پاک و ہند کے بچے اس قدر سلیس اور آسان الفہم رسم الخط کو یاد نہیں کرسکیں گے؟ اگرجواب نفی میں ہوگا تو میرے خیال میں یہ رسم الخط کی غلطی نہیں اس کو نہ سیکھنے والوں کی سہل پسندی ہے۔

ک غ: اردو کے مستقبل کے حوالے سے آپ کتنے مطمئن ہیں؟
خلیل طوقار: دل تو مطمئن ہوں کہنا چاہتا ہے مگر دماغ سے رجوع کرتا ہوں تو وہ اس کا انکار کرتا ہے۔ جبکہ پاک و ہند میں والدین بالخصوص مائیں اپنے بچوں سے انگریزی میں بات کرنے کی کوشش کریں گے، ان کی انگریزی دانی کو بہتر بنانے کی خاطر ہر چیز حتیٰ کہ اپنی شناخت کھونے پر تیار ہوں گی،لوگ انگریزی دانی کو علم و فضل سمجھتے رہیں گے اور مجھ جیسے ایک اجنبی اردودان سے بھی اردو کے بجائے انگریزی میں بات کرنے کی ضد کریں گے تو میں اردو کے مستقبل سے کس طرح مطمئن ہوسکتا ہوں؟ ہاں امیدوار تو ہوں کیونکہ دنیا امید پر قائم ہے۔

ک غ: محبان اردو کو کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟
جی ہاں، میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ اللہ تعالی نے آپ لوگوں کو اردو جیسی خوبصورت، شیریں اور باصلاحیت زبان عطا کی ہے تو اس کی اہمیت جانئے۔ اردو دنیا کہ واحد زبان ہے جس کی پیدائش بین الاقوامی اور بین المذاہبی گہوارہ میں ہوئی ہے اور مختلف قوموں اور مذاہب کے لوگوں کے ہاتھوںپروان چڑھی ہے۔ اگر اردو ہے تو آپ سب کا تہذیبی اور ثقافتی اتحاد اور رابطہ ہے۔اس لیے اردو بولتے ہوئے فخر محسوس کیجئے اور اپنے بچوں کو بھی اردو بولنے پر فخر کرنا سکھائیے!(بشکریہ: اردو دنیا، نومبر 2014)

پروفیسر خلیل طوقار: ایک تعارف
نام: پروفیسر خلیل طوقار
والد کا نام: صلاح الدین طوقار
تاریخ پیدائش: 13اپریل 1967
مقام پیدائش: باقر کوئے، استنبول(ترکی)
تعلیم: بی اے، شعبۂ فارسی، استنبول یونیورسٹی1989
ایم اے، شعبۂ اردو استنبول یونیورسٹی1992
پی ایچ ڈی، شعبۂ اردو ، استنبول یونیورسٹی1995
خدمات: اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ فارسی1990 سے 1999
اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ اردو1999 سے2001
ایسو سی ایٹ پروفیسر شعبۂ اردو2001 سے2006
پروفیسر شعبۂ اردو2006 سے تاحال
صدر شعبۂ اردو1999 سے تا حال
اہم تصانیف: اردو گرامر کی ابتدائی کتاب
کشمیر فائل(مسئلۂ کشمیر پر ایک کتاب)
ایک قطرہ آنسو(شاعری)
آخری فریاد(شاعری)
اقبال اور ترک (ایک تحقیقی جائزہ)
جدید ترکی شاعری
اعزازات: علامہ اقبال ایوارڈ۔ یورپین اردو رائٹرز سوسائٹی ، لندن2000ئ
فخرِ اردو ایوارڈ، اردو مرکز انٹرنیشنل ، لاس انجلس2009ئ
ان کے علاوہ دیگر قومی و بین الاقوامی ایوارڈز
پتہ:
ُProf. Dr Halil Toker
Head of Urdu Department
Istanbaul University, Faculty of Letters
Beyazit-Istanbul/Turkey

Urdu Net Japan
Urdu Net Japan

انٹرویو: کامران غنی، مدیر اعزازی اردو نیٹ جاپان

Share this:
Tags:
interview japan Kamran Ghani Urdu poet انٹرویو جاپان
Mehmood ur Rasheed
Previous Post پنجاب کے ارکان کا اسپیکر کے سامنے اکٹھے پیش ہونیکا فیصلہ
Next Post لاہور : گردونواح میں حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی
Police

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close