
اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد اوررالپنڈی میں صبح دس بجے معطل کی گئی موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے ،موبائل کی یہ سروس چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر سیکورٹی کے پیش نظر معطل کی گئی تھی۔
سروس صبح دس بجے سے 2 بجے تک کیلئے بند کی گئی تھی ،تاہم اب ایک بجے ہی یہ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
