
دو ہزار سترہ تک پاکستان کے قرضوں کا حجم دوگنا ہو جائے گا، جب کہ تیل کی درآمدات میں بھی اضافہ ہو گا۔ آئی ایم ایف کے مطابق دو ہزار سترہ تک پاکستان کے قرضے جی ڈی پی کے ستر فیصد تک پہنچ جائیں گے۔
موجودہ ملکی قرضوں کی شرح چودہ ہزار ارب کے قریب ہے جب کہ دو ہزار سترہ میں یہ اٹھائیس ارب روپے تک پہنچ جائیں گے۔ اس کے علاوہ تیل کا درآمدی بل بھی پندرہ ارب ڈالر کے قریب پہنچ جائے گا۔
