
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے تاہم وہ اگلے اٹارنی جنرل کی تعیناتی تک کام کرتے رہیں گے۔ امریکا کے اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے استعفیٰ صدر براک اوباما کے ساتھ سات گھنٹے طویل ملاقات کے بعد دیا۔
اوباما نے استعفیٰ منظور کرلیا تاہم نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ ایرک ہولڈر امریکا کے بیاسی ویں اٹارنی جنرل اور اس عہدے پر کام کرنے والے پہلے افریقی نژاد امریکی تھے۔
اس سے پہلے انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال کے آخر تک عہدے چھوڑ دیں گے تاہم سال ختم ہونے سے پہلے ہی وہ مستعفی ہو گئے۔
اوباما انتظامیہ میں ان کو سب سے زیادہ لبرل مانا جاتا تھا، ہم جنس پرستوں کی شادی کے حوالے سے قانون سازی میں ان کا فعال کردار تھا۔
