
امریکہ(جیوڈیسک)امریکی کانگریس نے نامزد وزیردفاع چک ہیگل کی توثیق 10 دن کے لئے روک دی۔ توثیق کے لئے 60 ووٹوں کی ضرورت تھی لیکن انھیں مطلوبہ ووٹ نا مل سکے۔ ان کی مخالفت میں 58 ووٹ اور حمایت میں 40 ووٹ ڈالے گئے۔
امریکی سینٹ کا آئندہ اجلاس 26 فروری کو ہو گا جس میں دوبارہ ان کے عہدے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
