
سابق امریکی اہلکار ایڈورڈ سنوڈن انعام برائے یورپین حقوق کے امیدواروں کی فہرست میں شامل کر لیے گئے۔ امریکی راز افشا کرنے والے سابق خفیہ امریکی اہکار سنوڈن کو یورپین پارلیمنٹ کے ارکان نے انسانی حقوق کے لیے بے پناہ خدمات انجام دینے پر انعام کے لیے امیدوار منتخب کر لیا۔
امریکہ کے جاسوسی پروگرام کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنے کے الزام میں پر ان پر متعدد مقدمات عائد کیے گئے ہیں تاہم ان کی اس جرات مندی پر روس نے ایک سال کے لیے پناہ فراہم کی ہے۔ اس سے قبل انعام برائے آزادی اظہار رائے کا یہ انعام نیلسن منڈیلا اور میانمار کے رہنما آنگ سان سو کو حاصل ہوا۔ انعام کے لیے پارلیمنٹ میں ووٹنگ دس اکتوبر کو ہوگی۔
