
کراچی (جیوڈیسک) تیز رفتاری اور غلط ڈرائیونگ کے باعث کراچی میں روزانہ 200 سے 250 موٹر سائیکلیں بڑے اور چھوٹے حادثات کا شکار ہو رہی ہیں اور ان حادثات کے نتیجے میں موٹر سائیکل کے مختلف حصوں میں ٹوٹ پھوٹ ہو جاتی ہے، پھر ان کو موٹر سائیکل ڈینٹر مرمت کرتے ہیں۔
بے روزگاری اور معاشی مشکلات کے باعث پڑھے لکھے نوجوان بھی بڑی تعداد میں اس پیشے سے وابستہ ہو رہے ہیں، اس پیشے میں کام کے دوران گیس ویلڈنگ کرتے ہوئے چشمہ نہ پہننے اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے بیشتر کاریگروں کی آنکھوں کی بینائی بھی متاثر ہوتی ہے۔
