
واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا ہے دو روز قبل افغان دارالحکومت کابل کے غیر ملکی ریسٹورنٹ پر طالبان کا حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
ان کا کہنا تھا ریسٹورنٹ پر بم حملوں میں اکیس افراد مارے گئے جن میں کئی امریکی اور دیگر ممالک کے شہری شامل تھے۔
جے کارنی کا کہنا تھا طالبان ہتھیار پھینک کر مذاکرات شروع کریں جنگ ختم کرنے کا یہی پرامن راستہ ہے۔ کابل ریسٹورنٹ پر حملے میں ایک بھارتی نژاد برطانوی سیاستدان بھی مارا گیا تھا۔
