
الاسکا (جیوڈیسک) امریکا کی ریاست الاسکا شدید زلزلے سے لرز اٹھی ہے۔ ریاست الاسکا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی جو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے آیا۔
زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 124.8 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
