
دوحہ طالبان نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔ ادھر افغان حکام کے مطابق امریکا نے طالبان کے دفتر کی سیاسی حیثیت تسلیم نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ دوحہ میں موجود افغان طالبان کے نمائندے کے مطابق مذاکرات میں افغان حکومت کا کوئی نمائندہ موجود نہیں ہو گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق افغان قیادت اورامن کونسل کے ساتھ آگے بڑھنے کے امور پرمشاورت جاری ہے۔ امریکا اور طالبان کے درمیان جمعرات کو مذاکرات کی اطلاعات میں صداقت نہیں۔
ادھر کابل میں افغان حکومت نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ افغان صدارتی محل میں اجلاس کے بعد بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ مذاکرات افغانستان کی قیادت میں ہونے چاہئیں۔
