
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر اوباما مغربی افریقہ میں پائے جانے والے خطرناک ایبولا وائرس کے خلاف مزید 6 ارب ڈالر امداد کی منظوری کیلئے نومنتخب کانگریس میں ایک بِل پیش کریں گے۔
دوسری جانب یورپی یونین نے بھی اپنی امدادی رقم میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین 280 ملین یورو فراہم کرے گی۔
