Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ہمیں کہنا ہے کچھ۔۔۔۔۔

September 30, 2019 0 1 min read
Sheikh Rasheed
Sheikh Rasheed
Sheikh Rasheed

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

ہم لال حویلی والے کے مُنہ سے پہلی دفعہ عقل کی باتیں سُن کر حیران بھی ہوئے اور پریشان بھی۔ اُس نے کہا ”کشمیر تقریروں سے آزاد نہیں ہوگا۔ اب ہم مریں گے یا ماریں گے۔ ایسا موقع دوبارہ نہیں آئے گا۔ امریکہ نے ہمیں ہمیشہ دھوکا دیا۔ ہمیں امریکہ نہیں، چین کی دوستی پر یقین کرنا چاہیے”۔ شیخ رشید کا حرف حرف سچ۔ پہلے تو وہ صرف ”طوطا فال” ہی نکالا کرتا تھا لیکن موجودہ حالات کے تناظر میں اُس نے جو کہا وہ قوم کی آواز۔ سوال مگر یہ ہے کہ شیخ کی یہ ”کایا کلپ” کیسے اور کیوں ہوئی؟۔ ہمارا بزرجمہری دماغ یہ کہتا ہے کہ یقیناََ اُسے کہیں سے سُن گُن مل گئی ہو گی کہ عمران نیازی کی حکومت ”ٹائیں ٹائیں فِش” ہونے والی ہے وگرنہ یہ کیسے ممکن تھا کہ وہ وزیرِاعظم کی ہاں میں ہاں نہ ملاتے۔ وزیرِاعظم توکہتے ہیں کہ جو مقبوضہ کشمیر میں جہاد کے لیے جائے گا وہ ملک دشمن ہوگا جبکہ شیخ صاحب کا درس ”مارو یا مرجاؤ”۔ وزیرِاعظم کہا کہ 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی میں بھارت کی ”پھٹیاں اُکھیڑ” دوںگا جبکہ شیخ رشیدکے خیال میں ”تقریروں سے کچھ نہیں ہوگا”۔ وزیرِاعظم کو ٹرمپ دوستی پر ناز جبکہ شیخ صاحب کے مطابق امریکہ ”دغابازسیّاں”۔ شیخ رشید کا ماضی گواہ کہ اُس کے لیے آمر پرویز مشرف کی قدم بوسی سعد اور پرویز مشرف امریکہ کا غلام ابنِ غلام۔ اِسی لیے ہم سمجھتے ہیں ”کوئی چکر ہے”۔

شیخ رشید مولانا فضل الرحمٰن کے لاک ڈاؤن اور دھرنے سے بھی کچھ کچھ خوفزدہ ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر مولانا نے آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دیاتو پھر ”حضرتِ داغ جہاں بیٹھ گئے، بیٹھ گئے”۔ نوازلیگ اور پیپلزپارٹی، دونوں مولانا کے دھرنے میں شرکت کی متمنی لیکن اُڑچن یہ کہ مولانا ”مذہب کارڈ” بھی استعمال کرنا چاہتے ہیںجو پیپلز پارٹی کو منظور ہے نہ نوازلیگ کو۔ اِس اُڑچن کا حل نکالنا مولانا جیسی تیز وطرار شخصیت کے لیے کوئی مسٔلہ نہیں۔ صحافی نے سوال کیا ”مولانا! کیا آپ آزادی مارچ میں مذہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں؟”۔ مولانا نے جواب دیا ”1973ء کے آئین کی حفاظت کر رہے ہیں جس کی بنیاد ہی مذہب ہے”۔ نوازلیگ تو آزادی مارچ میں شرکت کے لیے تقریباََ تیار، بلاول کو بھی مولانا بالآخر منا ہی لیں گے۔ ویسے مولانا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ وہ اکیلے بھی 15 لاکھ کی ریلی لے کر اسلام آباد پہنچیں گے اور اُس ریلی کی حفاظت کے لیے ایک لاکھ ”وردی پوش” موجود ہوںگے۔ ہماری مولانا سے دست بستہ عرض ہے کہ وہ 14 لاکھ سیز فائر لائن پر بھیج دیں، یہ حکومت ایک لاکھ کا مجمع دیکھ کر ہی ”دُڑکی” لگا جائے گی۔

شیخ رشید کو تو بدلتی فضاؤں میں ہونے والی سرگوشیاں سنائی دینے لگیں لیکن ”ماسی مصیبتے” کی چال وہی بے ڈھنگی۔ وہ کہہ رہی ہے ”وزیرِاعظم 22 کروڑعوام اور فضل الرحمٰن 22 نمبر بنگلے کے لیے بے چین ہیں۔ عمران خاں کی حکومت میں ریکارڈ ٹیکس جمع ہوا جبکہ دو، دو ٹکے کے لوگ ٹاک شوز میں حکومت کو ناکام کہہ رہے ہیں۔ جن کو اپنے گھر والے نہیں پوچھتے ، وہ کہتے ہیں کہ حکومت ناکام ہوگئی”۔ ”ماسی مصیبتے” نے ریکارڈ ٹیکس جمع کرنے جیسا بڑا جھوٹ بول کر ثابت کر دیا کہ وہ تحریکِ انصاف کی سچی رکن ہے کیونکہ جھوٹ تحریکِ انصاف کی سرشت میں شامل ہوچکا۔ جس تحریک کا سربراہ اُلٹے پاؤں پھر جانے پر فخر محسوس کرتا ہو، وہاں ”کیڑوں مکوڑوں” سے بھلا سچ کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے۔ عمران نیازی کے ”سلیکٹڈ” ہونے کا ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آسکا کہ ”سلیکٹرز” نے بڑے ”پکّے” کام کر رکھے ہیں لیکن یہ تین درجن مشیران اور معاونینِ خصوصی تو ہیں ہی ”سلیکٹڈ” جنہیں وفاقی وزیر کے برابر درجہ دیا گیا ہے۔ آئینی طور پر یہ لوگ صرف زبانی جمع خرچ ہی کر سکتے ہیں۔ وجہ یہ کہ یہ حکومتی نمائندے ہیں، عوامی نمائندے نہیں۔ اِن میں سے اکثر ایسے جو کونسلر کا الیکشن بھی لڑیں تو چاروں شانے چِت ہوجائیں۔ یہی تو پاکستانی جمہوریت کی خوبی ہے کہ اِس میں ”کھوتا، گھوڑا” ایک برابر۔ جنہیں ”ماسی مصیبتے” دو، دو ٹکے کے کہہ رہی ہے، وہ اُمیدِ بہار میں شجر سے پیوستہ ہیں ”ڈال ڈال پھدکنے” والے نہیں البتہ ماسی مصیبتے کی ”آنیاں جانیاں” لگی رہتی ہیں۔جب اُس نے قاف لیگ سے پیپلزپارٹی میں ”لینڈ” کیا تو فرمایا ”جو پیپلزپارٹی چھوڑ کر جاتا ہے وہ دنیا وآخرت میں ذلیل ورسوا ہو جاتا ہے”۔ اب وہ خیر سے تحریکِ انصاف میں ”رَج کے ” رُسوا ہو رہی ہے، آخرت کے بارے میں رَب جانے۔

”بونگیاں” مارنے میں یدِطولیٰ رکھنے والی کے ایک بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ تحریکِ انصاف کے لیے بھی ”ماسی مصیبتے” ہی ہے۔میرپور آزادکشمیر میں آنے والے حالیہ زلزلے پر اُس نے ہنستے ہوئے کہا ”یہ تبدیلی کی نشانی ہے کہ زمین نے بھی کروٹ لی۔ یہ اِس بات کی علامت ہے کہ زمین کو بھی اتنی جلدی تبدیلی قبول نہیں”۔ زلزلے پر تو لوگ توبہ استغفار کرتے ہیں لیکن ماسی مصیبتے کو یہاں بھی مذاق سوجھا جسے سخت ناپسند کیاگیا۔ یہاں تک کہ تحریکِ انصاف کی شیریں مزاری کو بھی کوئی جواب وجواز نہ پا کر معذرت کرنا پڑی۔ کبھی آصف زرداری کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملانے والی آجکل عمران نیازی کے لیے رطب اللساں ہے۔ اُس نے کہا ”وزیرِاعظم بائیس کروڑ عوام کے لیے بے چین ہیں”۔ بالکل بجا! کمرتوڑ مہنگائی، ڈالر کی اونچی پرواز، سونے کی ناقابلِ یقین قیمت، بجلی،گیس،پٹرولیم مصنوعات کی روزافزوں قیمتیں،سٹاک مارکیٹ کی بربادی، مفت ادویات کی عدم فراہمی، ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ، رفعتوں کو چھوتی بے روزگاری، دگرگوں معیشت، پولیس گردی اور ٹھپ ہوتے ترقیاتی منصوبے، یہ سب تحریکِ انصاف کے گزشتہ ایک سال کی محنتوں کا ثمر ہی تو ہیں۔ وزیرِ اعظم بھی سوچتے ہوںگے کہ ”غریب مکاؤ مہم” پر اتنی محنت کی، پھر بھی یہ اتنے ڈھیٹ کہ مرتے ہی نہیں۔

وزیرِاعظم جیسے22 کروڑ عوام کے لیے بے چین ہیں، ویسے ہی80 لاکھ کشمیریوں کے لیے بھی۔ اُنہی کے حکم پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، کشمیر کے جھنڈے لہرائے جا رہے ہیں، کشمیری ترانے گائے جا رہے ہیںاور جذباتی تقریریں کی جا رہی ہیں۔ دوسری طرف بَدبخت ”موذی” اور اُس کے حواری چپکے چپکے دنیا کو اپنا ہمنوا بنانے میں مصروف۔ اتنے شوروغل کے باوجود ہمارا عالم یہ ”صاحب نے کھایا پیا کچھ نہیں، گلاس توڑا، بارہ آنے”۔ ایسے میں حکمران جھوٹ کا سہارا نہ لیں تو کریں بھی کیا۔ وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے جنیوا میں کہا کہ اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے پچاس سے زائد ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرے۔ وزیرِاعظم پاکستان نے بھی کہا کہ انسانی حقوق کونسل کے اٹھاون ممالک کی پاکستان کو حمایت حاصل ہے۔

بھارت نے اِن دونوں بیانات کو سفید جھوٹ قراردیا۔ پردہ تب فاش ہوا جب اِسی انسانی حقوق کونسل میں 19 ستمبر تک بھارت کے خلاف قرارداد پیش کرنی تھی جس کی روشنی میں کونسل کا اجلاس بلایا جانا تھالیکن ہم یہ قرارداد پیش کرنے سے قاصر رہے۔ وجہ یہ کہ اِس قرارداد کو پیش کرنے کے لیے انسانی حقوق کونسل کے صرف 16 ممالک کی حمایت درکار تھی جو ہم حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ انسانی حقوق کونسل میں اتنے تو اسلامی ممالک ہی ہوںگے پھر بھی ہمیں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔27ستمبر کو جنرل اسمبلی میں وزیرِاعظم کا خطا ب بلاشبہ متاثرکن تھا۔ اُنہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی پر لگی لپٹی رکھے بغیر وہ سب کچھ کہہ دیا جس کی اُن سے توقع کی جا رہی تھی۔ سوال مگر یہ کہ کیا وہ عالمی برادری کی غیرتوں کو جھنجھوڑ سکے؟۔ گزشتہ سات عشروں سے اِسی عالمی فورم پر ہر پاکستانی سربراہ نے ایسا ہی خطاب کیا لیکن اقوامِ عالم مصلحتوں کی ”بُکل” مارے سوتی رہی۔ جیسے ہم عالمی انسانی حقوق کونسل میں قرارداد کے لیے صرف سولہ ارکان کی حمایت بھی حاصل نہ کر سکے، ویسا ہی اب بھی ہونے والا ہے۔یہ تقریروں کا نہیں، کچھ کر گزرنے کا وقت ہے جس کی قوم منتظر ۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں نریندر مودی نے رنگ جمایا۔ امریکہ میں مقیم بھارتیوں نے دل کھول کر چندہ بھی دیا اور جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے تگ ودَو بھی کی۔ عالمی میڈیا نے اِس جلسے کی بھرپور کوریج کی۔ میری بیٹی، سحر مظہر،ہیوسٹن ہی میں مقیم ہے۔ میں نے فون پر اپنے دُکھ کا اظہارکرتے ہوئے اُسے کہا کہ بھارتیوں نے اتنا بڑا جلسہ کر ڈالا، پاکستانیوں کو کیا ہو گیا تھا۔ اُس نے کہا ”ماما! جلسہ گاہ کے باہر ہزاروں کا مجمع احتجاج کر رہا تھا جس میں مسلمان، سکھ اور عیسائی بھی موجود تھے۔ بہت سے امریکی بھی احتجاج کرتے نظر آئے لیکن ہمارے حکمرانوں کو شاید علم ہی نہیں کہ یہ میڈیا کا دَور ہے اور میڈیا کوریج کے لیے حکومتیں کروڑوں ڈالر خرچ کر دیتی ہیں لیکن ہمارے تو پاکستانی نیوزچینل کا یہ حال تھا کہ ہلکی پھلکی کوریج کرکے اپنی قومی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہوتے رہے”۔ جس ”گجرات کے بُچر”کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے 10 سال تک امریکہ میں داخلے کی اجازت نہ ملی، وہی ”بُچر”ہیوسٹن کے جلسے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بانہوں میں بانہیں ڈالے نام لیے بغیر پاکستان کو دہشت گرد قرار دے رہا تھا۔ اُس نے کہا ”نائن الیون اور ممبئی حملوں کا ماسٹر مائینڈ ایک ہی ہے جس کے خلاف فیصلہ کُن کارروائی کا وقت آگیا ہے”۔ اُسی جلسے میںامریکی صدر نے کہا ”بھارت کے ساتھ امریکہ کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ ہمیں بے گناہ ہندوستانیوں کو اسلامی انتہاپسندی اور دہشت گردی سے بچانا ہے”۔ جس شخص کے یہ خیالات ہوں، اُس کی ثالثی کو تسلیم کرنا احمقوں کی جنت میں بسنے کے مترادف ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
friendship kashmir pm Prof Riffat Mazhar sheikh rasheed Speeches United States امریکہ تقریروں دوستی شیخ رشید کشمیر وزیراعظم
PPP District South Women Wing
Previous Post ریاستی طاقت کے ذریعے اپوزیشن کو کچلنے کی سازش ناکام ہو گی۔ نائمہ بریڑو
Next Post صرف ایک منٹ میں سونے کا آسان نسخہ
Sleep

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close