
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے عراق میں اپنے سفارتخانے اور امریکی شہریوں اور تنصیبات کی حفاظت کیلئے مزید 300 فوجی بھیج دیئے ہیں۔
علاوہ ازیں تکریت شہر میں ہونے والے تازہ بم دھماکوں کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والی بھارتی نرسیں ہسپتال میں پھنس کر رہ گئی ہیں۔ سکیورٹی خدشات کے سبب انہیں تہہ خانے میں رہنا پڑ رہا ہے۔
