
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی نیوی کی 238 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو ایڈمرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ ایک تقریب میں 54 سالہ مچل ہوآرڈ کو وائس چیف آف نیول آپریشن کے بیج لگائے گئے۔
وہ خلیج عدن میں انسداد قذاقی ٹاسک فورس کو کمانڈ کر رہی ہیں۔ وہ 1999ء میں امریکی نیوی کے بحری جہاز کی کمانڈ کرنے والی پہلی خاتون بھی ہیں وہ نیوی کی تاریخ میں پہلی فورسٹار ایڈمرل بن گئی ہیں۔
