Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 10/10/2014

October 11, 2014 0 1 min read
Gujarat
Gujarat
Gujarat

جامعات میں تحقیقی رجحانات کو فروغ دینا قومی ترقی کے عمل کو مزید تیز کر سکتا ہے

گجرات (جی پی آئی)جامعات میں تحقیقی رجحانات کو فروغ دینا قومی ترقی کے عمل کو مزید تیز کر سکتا ہے ۔ فروغ تعلیم نے ہمیشہ قوموں اور ملکوں کو ترقی کی نئی جہتوں سے روشناس کروایا ہے ۔ جامعہ گجرات کئی عالمی اور ملکی اداروں کے ساتھ باہم اشتراک کے عمل سے طلباء و طالبات کے لیے تحقیق و ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے میں کوشاں ہے ۔ مجھے امید ہے کہ SDPI کے ساتھ جامعہ گجرات کا اشتراک فائدہ مند ثابت ہو گا اور جامعہ گجرات کے طلباء و طالبات اور اساتذہ SDPI کے ماہرین کے ساتھ مل کر تحقیق و ترقی کو ملک و قوم کے لیے مزید ثمر آوربنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے جامعہ گجرات او ر SDPI کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جامعہ گجرات کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین جبکہ SDPI کی جانب سے سینئر ریسرچ فیلو و قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد سلیم نے اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔ اس موقع پر احمد سلیم نے کہا کہ SDPI ایک ایسا ادارہ ہے جو پاکستان کے وسیع تر مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر ایسے پروگرام ورکشاپس اور تحقیقی منصوبہ جات بناتا ہے جن کے ذریعے پاکستان میں ترقی کے عمل کو تیز تر بنایا جا سکے اور جامعات میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اور اساتذہ کے علمی منصوبوں کی معاونت کی جائے۔ اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد PPSD میں MS پروگرام کو تشکیل دینے کے علاوہ جامعہ گجرات اور SDPI کا ملکر پبلک پالیسی کے میدان میں مشترکہ ٹریننگ کورسز کا اجراء ہے تاکہ یونیورسٹی اساتذہ، طلباء و طالبات کے علاوہ عام شہری بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ اسی موقعہ پر ایس ڈی پی آئی کی ریسرچ فیلو ڈاکٹر حمیرا اشفاق ، سنٹر فار کپیسٹی بلڈنگ کے سربراہ شاہد منہاس ، معظم بھٹی اور واصف نقوی ، رجسٹرار UOG ڈاکٹر طاہر عقیل، ڈین فیکلٹی آف سائنسز ڈاکٹر فہیم ملک، ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر مدثر اقبال، ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر فوزیہ مقصود، مینجر ORIC شہزادہ بابر، ڈائریکٹر ایس ایس آئی سی تنزیلہ گل ، سدرہ مقصوداور دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کے دوران ایسے 234افراد جن کے مکانات کو نقصان ہوا لیکن انکے نام متاثرین

گجرات(جی پی آئی)ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کے دوران ایسے 234افراد جن کے مکانات کو نقصان ہوا لیکن انکے نام متاثرین کی فہرست میں شامل نہیں تھے انہیں وزیر اعلی پنجاب کے اعلان کے مطابق فی کس 25ہزارروپے معاوضہ آج ادا کر دیا جائے گا اس مقصد کے لئے ضلع کونسل ہال میں ادائیگی کاونٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے فوری بعد سروے کے دوران 1100کے قریب ایسے افراد کی نشاندہی ہوئی تھی جن کے مکانات مکمل یا جزوی طور پر متاثر ہوئے تھے ان تمام افراد کو وزیر اعلی پنجاب کے اعلان کے مطابق عید الضحیٰ سے قبل فی کس پچیس ہزار روپے معاوضہ کی پہلی قسط ادا کر دی تاہم اس دوران بعض افراد کے نام فہرست میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ متاثرین کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ نے ان افراد کے مکانات کو نقصانات کا سروے مکمل کر لیا ہے اور جن افراد کے مکانات کو نقصان ہوا ہے انہیں فوری طور پرآج سے ادائیگی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوںنے بتایا کہ اس سلسلے میں بنک آف پنجاب، نادرا نے ضلع کونسل ہال میں ادائیگی مرکز قائم کر دیا ہے جہاں صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائیگا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ فصلوں اور مویشیوں کو نقصانات کا سروے جلد مکمل کر کے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر افشاں رباب کی زیر قیادت ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر شیشہ پگھلانے والی فیکٹری میں ڈومیسٹک میٹر پر غیر قانونی

گجرات(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر افشاں رباب کی زیر قیادت ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر شیشہ پگھلانے والی فیکٹری میں ڈومیسٹک میٹر پر غیر قانونی طور پر جنریٹر چلانے اور گیس میٹرز کو غیر قانونی طور پر اپنا تالہ لگانے پر سیل کر دیا ہے اور اسکے مالک بھائیوں عمران اور عامر کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں مقدمہ درج کر ادیا ہے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر نگرانی گیس اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کے آغاز پر اے سی افشاں رباب نے سوئی نادرن گیس کمپنی کی ٹیم کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر چیکنگ کی جہاں مذکورہ فیکٹری میں غیر قانونی طور پر گیس جنریٹر چلایا جا رہا تھا جبکہ مالکان نے گیس کے میٹرز والے کمرے کو اپنا تالہ لگا رکھا تھا جس کے وہ قانونی طور پر مجاز نہیں تھے ۔ جب ٹیم نے میٹرز کی چیکنگ کرنا چاہی تو ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت بھی کی جس پر انکے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں مقدمہ درج کر ادیا گیا ہے ۔دریں اثنا اے سی افشاں رباب نے بتایا ہے کہ ڈی سی او کی ہدایات کے مطابق تمام صنعتی اور دیگر گیس و بجلی کنکشنز کی چیکنگ کی جائے گی اور گیس و بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات کے مطابق نالہ بھمبھر میں قائم تجاوزات کا سروے شروع کر دیا گیا ہے

گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات کے مطابق نالہ بھمبھر میں قائم تجاوزات کا سروے شروع کر دیا گیا ہے جس کی روشنی میں انکے خلاف ایکشن ہوگا۔ اے افشاں رباب نے بتایا کہ بوکن موڑ سے گجرات کی حدود نالہ میں قائم تمام تجاوزات کی نشاندہی کے بعد ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔ انہوں نے تجاوزات کنندگان کو ہدایت کی کہ وہ از خود تجاوزات کا خاتمہ کر دیں بصورت دیگر سخت ایکشن کے لئے تیار رہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے موٹر سائیکل چور گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق مورخہ 01.10.14کو مسمی رضا احمد سکنہ محلہ

گجرات(جی پی آئی)تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے موٹر سائیکل چور گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق مورخہ 01.10.14کو مسمی رضا احمد سکنہ محلہ مرکزی مسجد لالہ موسیٰ اپنا موٹرسائیکلCD/70 گھر کے باہر کھڑا کرکے اندر گیا ،تھوڑی دیر بعد جب باہر آیا تو دیکھا کہ موٹرسائیکل غائب ہے ۔مسمی رضا احمد نے موٹرسائیکل چوری کے متعلق پولیس سٹی لالہ موسیٰ کو اطلاع دی جس پر SHOسٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر ملک مبشر نے محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چند دنوں کے اندر اندر ملزم افتحار علی ولد مشتاق علی قوم رحمانی سکنہ محلہ صادق آباد لالہ موسیٰ۔ کو موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔ملزم کی تفتیش جاری ہے ۔پولیس ٹیم کی اس بہترین کار کردگی پرDPO گجرات رائے اعجاز احمد نے پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل نے کہا ہے کہ ہیلمنٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانا اپنی جان کو سنگین خطرے میں ڈالنا ہے

گجرات(جی پی آئی)ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل نے کہا ہے کہ ہیلمنٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانا اپنی جان کو سنگین خطرے میں ڈالنا ہے ۔ موٹر سائیکل استعمال کرنے والے افراد ہمیشہ ہیلمٹ پہن کر سواری کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف کالجز اور سکولوں میں طلبہ کو ٹریفک قوانین کے متعلق لیکچر دیتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ہیلمٹ کا استعمال کسی حادثہ کی صورت میں سر پر شدید چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے ، اور ایسے ناخوشگوار واقعہ میں موٹر سائیکل سوار کی زندگی محوظ رہ سکتی ہے ۔ میاں سہیل فاضل نے طلبہ پرزور دیا کہ وہ موٹر سائیکل پر سواری کرتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کریں اور اپنے گھر میں والد اور دیگر افراد جو موٹر سائیکل استعمال کرتے ہیں انہیں بھی اسکی ترغیب دیں ۔ میاں سہیل فاضل نے کہا کہ موٹر سائیکل پر حادثات کے دوران اموات کی بڑی وجہ سر پر چوٹ لگنا ہے ۔ لہٰذا موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کی افادیت سے آگاہ کرنے کے لئے ضلع بھر میں آگاہی مہم چلائی جائیگی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ صاف اور جراثیم سے پاک پانی کی فراہمی کی کوشش حکومت کی اچھی پیش رفت ہے

لاہور(جی پی آئی)محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ صاف اور جراثیم سے پاک پانی کی فراہمی کی کوشش حکومت کی اچھی پیش رفت ہے ،نجی شعبہ کو بھی اس کوشش کو کامیاب بنانے کے لئے اپناکردار ادا کر نا چاہیے،اکثر بیماریاں جراثیم سے پر پانی پینے سے پیدا ہوتی ہیں، صرف مضرصحت پانی فروخت کرنے والے واٹر پلانٹس سیل کر نا کافی نہیں ہے بلکہ دیگر مضر صحت اشیا فروخت کرنے والوں کے خلا ف بھی کاروائی کی جائے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مضر صحت اشیا ء کی فروخت سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ،شہری غیر ضروری اخراجات کرنے کے بجائے پینے کے لئے صاف پانی کاانتظام کریں، ناقص اشیاء خورد ونوش کی فروخت پر پابندی صرف اعلانات تک محدود ہے عملی طور پر کچھ نہیں کیاجارہا ،مخصوص مافیاانسانی جانوںسے کھیل کر اپنی تجوریاں بھررہاہے ،اسے مافیا کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ضرورت ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے

لاہور(جی پی آئی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان کا ملتان میں جلسہ ناکام ہوگیا ہے ،اہل ملتان نے عمران خان کی سیاست مسترد کردی ہے ،رو عمران رو کے نعرے پورے پاکستان میں شروع ہوچکے ہیں اور اب تو تحریک انصاف کے جلسوں میں بھی گوعمران گو کے نعرے لگ رہے ہیں،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایوان کے خلاف باتیں کرنے والے جمہوری لوگ نہیں ہیں،پارلیمنٹ کے خلاف بولنے والے سیاستدان نہیں ہیں، ایوان آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی حکمرانی کی علامت ہے، یلغارکرنے والوں نے 18کروڑ عوام کی توہین کی ہے، پی ٹی وی پر یلغار کی گئی، عملہ پر تشدد کیا گیا، قیمتی سامان لوٹ لیا اور نشریات بند کر دی گئیں،اس سے دنیا کو پیغام دیا گیا کہ پاکستان لاقانونیت کے نرغے میں ہے، آزادی اور انقلاب کے نام پر یہ کھیل کھیلا گیا تاہم حکومت نے صبر و تحمل سے کام لیا،عمران خان کی سیاست ختم ہوگئی ہے ،ملتان میں ناکام جلسہ کے بعد عمران خان کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے وہ کرکٹ دوبارہ شروع کریں ،عمران خان ناکام خان بن چکے ہیں،ان کی سیاست ختم ہوگئی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ دوسری جماعتوں کے لوگ تحریک انصاف میں شامل

لاہور(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ دوسری جماعتوں کے لوگ تحریک انصاف میں شامل کرکے عمران خان لیڈر بنے کی کوشش کررہے ہیں۔ عمران خان اور طاہرالقادری کا رویہ غیر جمہوری ہے اس لئے مسلم لیگ ن کے کارکنان غصہ میں ہیں،ہم ان کارکنوں کو پر امن رہنے کی تلقین کرتے ہیں ،مسلم لیگ ن کے کارکنان صبر کا ہاتھ سے نہ چھوڑیں ،مسلم لیگ ن کے کارکنان حوصلہ کریں عمران خان اور طاہر القادری کی سیاست ختم ہونے کے قریب ہے ،رو عمران رو کے نعرے پورے ملک میں لگ رہے ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپنے طور پر شرط لگانے والے اور قربانی سے پہلے قربانی کی باتیں کرنے والوں کو عوام بخوبی پہچان چکے ہیں۔ قوم عمران خان کبھی معاف نہیں کرے گی جنہوں نے خود ساختہ نعروں اور من پسند دعوئوں کے ساتھ لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ڈالر کی قیمت کم ہونے سے لے کر قربانی کے متعلق اپنے بیانات پر ناکام ہونے کے بعد فوری طور پر استعفیٰ دیں اور آئندہ ایسی حرکتوں سے توبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو آئندہ انتخابات میں اپنی سیاسی حیثیت اور اصلیت کا پتہ چل جائے گا۔جو جاگیر داروں کے ہمراہ عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہوکر عوام کو نام نہاد تبدیلی کا مژدہ سناتے رہتے ہیں اور اصل حقیقت سے لوگوں کو بے خبر رکھ کر ڈس انفارمیشن پھیلانے کے علاوہ ان کی کوئی اور ڈیوٹی نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمران خان کی مقبولیت سے خائف حکومت بوکھلاہٹ میں مزید غلطیاں کرے گی۔ عبدالعلیم خان
لاہور (جی پی آئی)تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ملک گیر مقبولیت نے حکمرانوں کے اوسان خطا کردیئے ہیں اور حکومت بوکھلاہٹ میں مزید غلطیاں کرے گی انہوں نے کہا کہ ہر شہر سے پی ٹی آئی کو ملنے والی پذیرائی اس امر کا ثبوت ہے کہ سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے اور وہ پرانے نعروں سے باریاں لینے والوں کی ہر قیمت پر رخصتی چاہتے ہیں ۔ عبدالعلیم خان نے کہ اکہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ملک کو داخلی اور خارجی دونوں محاذوں پر چیلنجوں کا سامنا ہے جبکہ بھاری مینڈیٹ کا دعوی کرنے والوں کے پاس ان مسائل کا کوئی حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ نبھایا ہے اور ملکی سیاسی تاریخ کا سب سے طویل دھرنا اور احتجاج کرکے عوام نے ثبوت دے دیا ہے کہ دھاندلی زدہ جمہوریت انہیں کسی قیمت پر قبول نہیں۔ عبدالعلیم خان نے مزید کہا بالخصوص بھارتی جارحیت کے معاملے پر حکمرانوں کی خاموشی و بے حسی قابل مذمت ہے جو صرف اپنا بزنس بچانے کے لیے معصوم شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اب جلد حکمرانوں کو جانا ہوگا اور عوام کی صحیح معنوں میں منتخب اور ایک جمہوری حکومت منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ ” گو نوازگو” کے نعرے اور خواب کی حقیقت کا وقت بہت قریب ہے۔ جب تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد رنگ لائے گی۔

Share this:
Tags:
Implementation National development Research trends Universities تحقیقی ترقی جامعات رجحانات عمل فروغ قومی
Okara
Previous Post اوکاڑہ : مسافر بس اور پولیس موبائل کی ٹکر، پولیس اہلکار جاں بحق، 25 زخمی
Next Post سانحہ ملتان : واقعہ کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ
Altaf Hussain Rehman Malik

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close