ایتھنز : نامعلوم کارسواروں نے پاکستانی محنت کش کو ٹکر مار کرقتل کردیاکارسوار تاریکی کافائدہ اٹھا کر فرار ہو گے۔ تفصیلات کے مطابق ایک پاکستانی محنت کش محمد قدیم ولد طالب حسین عمر پچیس سال بمقام گلاروہی تحقیل پسرور ضلع سیالکوٹ اپنے ایک دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پرایتھنز سے نواحی قصبے مارا تھونا جا رہا تھا۔
پیانیا کے قریب ایک اشارے پررکے اشارہ کھلنے پر جو ہی وہ آگے بڑھے کہ پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار کار نے خالی سڑک ہونے کے باوجود ان کو پیچھے سے ٹکر ماری اور تاریکی کا فائدہ اٹھا کر وہاں سے فرار ہو گے۔ موٹر سائیکل پرسوار دونوں پاکستانیوں میں محمد قدیم کو شدید ضربات پہنچی جبکہ دوسرا ساتھی بھی زخمی ہوا،
جن کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پرمحمدقدیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی نمازجنازہ ایتھنز کے مغربی علاقہ الف سینا میں ادا کیا جائے گا۔ مرحوم کی نمازجنازہ الف سینا میں A16,B16,845,863اور 862 کے تیرما پر ادا کی جائے گی محمد قدیم کے بھائی نے تمام دوست احباب سے نمازجنازہ میں شرکت کی ہے نمازجنازہ پیرشام چھ بجے ادا کی جائے گی۔
