
اپر دیر (جیوڈیسک) اپر دیر میں بارودی دھماکے کے نتیجہ میں میجرجنرل ثنا اللہ اور لیفٹیننٹ کرنل توصیف شہید ہوگئے، پاک فوج کے تر جمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سینئر فوجی افسران پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں کے دورے پر تھے جہاں سے واپس آتے ہو ئے اپر دیر میں د یسی ساختہ بارودی دھماکے میں وہ جام شہادت نوش کر گئے۔ دہشتگردوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کیا تھا۔
