Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

دستاویز از ارشد سیماب ملک

September 11, 2019 0 1 min read
Arshad Seemab Malik
Arshad Seemab Malik
Arshad Seemab Malik

تبصرہ نگار : شہزاد حسین بھٹی

دستاویز روایتی طور پر ایک ایسے صفحہ یا کاغذ کو کہا جاتا ہے کہ جس میں معلومات درج کی گئی ہوں لیکن آج کل دستاویز کی اصطلاح کاغذ کی قید سے نکل کر انواع و اقسام کی شکلیں اختیار کرچکی ہے۔ اور اب یوں کہا جاسکتا ہے کہ ہر وہ شے جو اپنے اندر معلومات یا مواد کا اندراج رکھتی ہو، ایک دستاویز کے زمرے میں آجاتی ہے۔ارشد سیماب ملک اٹک کے ایک نامور ادیب ہیں۔ادبی مجلہ” ذوق” کے مدیر اور “تذکرہ شعراء اٹک “کے مصنف ہیں۔ جنوری 2019ء میں آنے والی کتاب “دستاویز” ارشد سیماب ملک کی دُوسری کاوش ہے جس میں انہوں نے کیمبل پور(حال اٹک) کے افسانہ نگاروں کا تذکرہ مع افسانہ شامل اشاعت کیا ہے۔تین سو باون صفحات پر مشتمل خوبصورت اور ضخیم کتاب کا مقدمہ نند کشور وکرم نے تحریر کیا ہے جو گذشتہ ماہ27 اگست 2019 ء کو نوے سال کی عمر میں دہلی میں انتقال کر گئے۔( آنجہانی راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے اورتقسیم ہند کے بعد انڈیا منتقل ہوگئے تھے، اُردوزبان کے معروف افسانہ نگار، مترجم، ادیب، صحافی ، نثر نگار اور عالمی اُردو ادب (دہلی) کے بانی تھے)۔کتاب کا بیک فلیپ و بیک ٹائٹل معروف صحافی و کالم نگار محمد اظہار الحق کی آراء سے مزین ہے۔جمالیات پبلی کیشن، اٹک کے زیراہتمام چھپنے والی اس دستاویز کا انتساب اول چھوڑ جانے والوں کے نام جبکہ انتساب دوئم مصنف نے اپنی شریک حیات اور بیٹی کے نام کیا ہے۔

کتاب” دستاویز “میں ماضی اور حال کے تینتیس اُردو کہانی کاروں،پنجابی کے دو اور کیمبل پوری بولی کے دس کہانی کاروں کو شامل اشاعت کیا کیا ہے۔کتاب کے ابتدائیے میں ارشد سیماب ملک لکھتے ہیں کہ” کیمبل پور(اٹک) ہمیشہ سے علم و ادب کا گہوارہ رہا ہے۔ یہاں عربی و فارسی شعر و ادب کی ابتداء بہت پہلے ہو چکی تھی تاہم معلوم تاریخ کے مطابق اُردو نظم و نثر کی ابتداء عہد ولی دکنی میں ہوئی۔ شاکر اٹکی نے اسی عہد میں اُردو شعر و ادب کو فروغ دے کر اٹک کی ادبی روائیت کی تاریخ رقم کی۔ شاکر اٹکی کے بعد سے عہد حاضر تک علم و ادب کی کئی اکابر شخصیات نے اس خطہ میں جنم لیا اور عربی، فارسی، اُردو اور پنجابی زبان میں علم و ادب میں نمایاں خدمات سر انجام دے کر بین القوامی سطح پر اپنے علاقے کا نام روشن کیا تاہم ہماری بدقسمتی یہ رہی ہے کہ اپنے علاقہ کے اس اثا ثہ کو عہد بہ عہد محفوظ نہ کیا جا سکا جس کی وجہ سے ہمیں مختلف ادوار میں ایک خلاء دکھائی دیتا ہے۔ اس کا دوش ہم حوادث زمانہ کو دیں یا پھر کسی اور کو یہ ایک سوالیہ نشان ہے”۔!

کتاب کے مقدمے میں نند کشور وکرم لکھتے ہیں کہ ارشد سیماب ملک نے دستاویز کے عنوان سے ایک قابل قدر تحقیقی کتاب پیش کی ہے۔جس میںانہوں نے کیمبل پور اٹک کے افسانہ نویسوں کا تذکرہ قلم بند کر کے صنف تذکرہ کی تاریخ میں نمایاں کام کیا ہے۔ گو کہ کسی تحقیقی کام کو حتمی نہیںکہا جاسکتا لیکن پھر بھی سیماب ملک نے اس سلسلے میں بھرپور کوشش کی ہے کہ معروف افسانہ نگاروں کے ساتھ ساتھ چند نئے لکھنے والوں کو بھی جگہ دی جائے۔یہ کوئی آسان کام نہیں ، یہ محقق حضرات ہی جانتے ہیں کہ کسی شاعر یا ادیب کے حیات و فن سے متعلق مواد تلاش کرنے میں کتنی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ بعض اوقات اسے کوہ بے ستون سے جوئے شیر لانے کے مترادف کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔مصنف کتاب دستاویز اس بات کے لیے بھی قابل تحسین ہیں کہ انہوں نے اس خطے کے پہلے اور اُردو کے دور اولین کے افسانہ نگار امر سنگھ منصور سے لے کر حال تک کے افسانہ نگاروں کو اس تحقیقی دستاویز میں محفوظ کر دیا ہے۔
ٍ
معروف صحافی و کالم نگار محمد اظہار الحق ارشد سیماب ملک کے تحقیقی کام کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ” ادب بھی عجائبات اور حیرتوں کی دُنیا ہے! کوئی عالمی ادب کا شائق ہے اور نوبل انعام یافتہ ادیبوں کی تخلیقات پر کام کر رہا ہے۔ کوئی اپنے اپنے خطے کے حوالے سے مصروف تحقیق ہے جیسے سارک، مشرق وسطیٰ یا مشرق بعید۔ کوئی اپنی زبان او ر ملک کے لٹریچر پر محنت کر رہا ہے اور کوئی ایک مخصوص علاقے ایک خاص جغرافیائی پٹی کے ادب کو پروموٹ کر رہا ہے۔ارشد سیماب ملک بھی عجائبات اور حیرتوںکے اس جہاں میں اس حوالے سے مصروف کار ہے۔تذکرہ شعراء اٹک “کے بعد ارشد سیماب ملک اس علاقے کے افسانہ نگاروں کا تذکرہ سامنے لایا ہے ۔ اس کام میں دو پہلو بطور خاص لائق تحسین ہیں۔ اول اس نے ان لکھاریوں کو شامل کیا ہے جو اس مٹی کے سپوت ہیںمگر تقسیم ہند کے بعدہجرت کے سیلاب میں بہہ کر سرحد پار پہنچ گئے۔ ان میں اکثر اب بھی اپنی شناخت، اپنی جنم بھومی ہی کے حوالے سے کرتے ہیں۔دُوسرا اس نے پنجابی کہانی کاروں کو بھی اس تذکرے میں شامل کیا ہے۔ اٹک کے علاقے میں گھیبی، چھاچھی اور پنجابی کے دوسرے لہجے رائج ہیں اور پنجابی ادب کی شان بڑھاتے ہیں۔

اپنے ابتدائیے میں مصنف ارشد سیماب ملک نے بہت محنت شاقہ سے ضلع اٹک میں افسانہ نگاری کے مختلف ادوار اور افسانہ نگاروں کا تذکرہ کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ شعر کوئی کے ساتھ کیمبل پور کے افسانوی ادب کی روایت بھی یقینا اتنی ہی قدیم ہے جتنی کہ خود اُردو افسانہ یا پنجابی کہانی کی۔ اگر ہم طبع شدہ افسانوی ادب پر نگاہ ڈالیں تو لے دے کے ہمیں گورنمنٹ کالج کیمبل پور میں تقسیم ہند سے چند سال قبل فروغ پانے والا افسانہ ہی دیکھائی دیتا ہے۔ اس قبل دھول مٹی اور گرد ہی جمی دیکھائی دیتی ہے۔ جسکی وجہ شائع شدہ مواد کی عدم دستیابی اور غیر محفوظ ہونا ہے۔ تاہم اس کھوج میں کیمبل پور اٹک کی افسانوی روایت کا ایک اہم نام امر سنگھ منصور کا سامنے آیا جو سجاد حیدر یلدرم، کرشن چند اور پریم چندکے ہم اثر کہانی کار تھے۔

گورنمنٹ کالج کیمبلپور نے جہاں تنقید، تحقیق، نظم ، غزل اور ڈاکٹر غلام جیلانی کے اُردو ماہیا کو زمانی اعتبار سے چراغ حسن حسرت کے اُردو ماہیا پر فوقیت اور فروغ دیا ، وہیں افسانے کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ تقسیم ہند سے قبل اندر سروپ دت اور دیوینداسرنے افسانے لکھ کر کیمبل پور میں افسانے کی راہ ہموار کر چکے تھے۔ پچاس سے ستر کی دہائی تک منیر احمدمنو بھائی، عنایت الہی، شفقت علی، سیعدہ فیض، وقار بن الہی، احمد جاوید، پروفیسر انور جلال اور مرزا حامد بیگ نے کیمبل پور میں افسانے کو توانا اور مستحکم بنایا۔ گورنمنٹ کالج اٹک کے اساتذہ ڈاکٹر سعد اللہ کلیم، پروفیسر انور جلال اور معروف افسانہ نگار منیر احمد شیخ نے کالج می اپنے قیام کے دوران اردو افسانے کے فروغ اور طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے خود بھی افسانے لکھے اور طلباء میں تحریک بھی پیدا کی۔دیویندارسر، اندرسروپ دت اور ڈاکٹر ستیہ پال آنند نے کیمبل پور سے ہجرت کے بعد بھی اُردو افسانے کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔وقار بن الہی، رخسانہ صولت، احسان بن مجید ساٹھ کی دہائی میںبیانیہ روایت کے امین ٹھہرے۔ علی تنہا،احمد جاوید، احمد دائود، سن ستر کی دہائی میں اردو افسانے کے افق پر نمودار ہوئے۔محمد حمید شاہد، امان اللہ خان ، سید نصرت بخاری، طلعت نورین سحر اور نگہت یاسمین بھی کئی سالوں سے افسانہ لکھ رہے ہیں ۔ یوں ہم کہہ سکتے ہیں کہ شاعری ، تنقیداور تحقیق کے ساتھ افسانوی ادب میں کیمبل پور (اٹک) کو امتیازی حیثیت حاصل ہے۔

اُردو افسانے کے ساتھ کیمبل پورمیں پنجابی کہانی کی روایت کا آغاز بھی تقسیم ہند سے قبل ہو چکا تھا۔گُرمکھ مسافر اور سردار سنگھ نارنگ پنجابی کہانی کے سُرخیل ہیں۔ چھاچھی بولی کے سرخیل منظور عارف ہیں۔مقامی بولی چھاچھی میں لکھنے کی بنیاد ڈاکٹر مرزا حامد بیگ نے ڈالی۔پروین ملک ، مشتاق عاجز اور توقیر چغتائی پنجابی اور مقامی بولی میںمتواتر کام کر رہے ہیں۔

Shahzad Hussain Bhatti
Shahzad Hussain Bhatti

تبصرہ نگار : شہزاد حسین بھٹی

Share this:
Tags:
Criticism Fiction Literature Shahzad Hussain Bhatti students Urdu ادب اردو افسانے تنقید طلباء
Justice Asif Saeed Khosa
Previous Post احتساب پر سیاسی انجینئرنگ کا تاثر انتہائی خطرناک سمجھ رہے ہیں: چیف جسٹس
Next Post بلدیہ کورنگی کے تحت یوم عاشور پر مثالی بلدیاتی انتظامات، اعزادار تنظیموں اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کا بلدیہ کورنگی سے اظہار تشکر
DMC Korangi Karachi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close