Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

موجودہ اردو ادب کے اہم ستون ظہور الاسلام جاوید سے خصوصی گفتگو

May 9, 2015 0 1 min read
Zahoorul Islam Jawaid
Zahoorul Islam Jawaid
Zahoorul Islam Jawaid

تحریر : حسیب اعجاز عاشر
ظہور الاسلام جاوید کا اصل نام ظہور الاسلام ہے ۔٩فروری١٩٤٨ء کو کراچی کے ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے،انکے والد محترم انعام الرحمن (مرحوم)کا اپنے عہد کی بڑی ادبی شخصیت میں شمار ہوتاہے۔تعلیم کراچی سے ہی حاصل کی ۔ظہور الاسلام جاویدبسلسلہ روزگار ١٩٧٤سے امارات میں مقیم ہیں۔پیشہ سے سول انجینئر ہیں اور بین الاقوامی کنسلٹنٹ فرم سے وابستہ رہے ہیں۔انکا شمار اُن معتبر شعرا کرام میں ہوتاہے۔جنہوںنے حقیقی طور پر غزل کی نبض کو صحیح پہچانا ،روایت سے ہٹ کر منفرد طرزِ بیان ،خاص طرزِ احساس،نئی روشنی انکے کلام کا حسن ہے۔ ادبی محافل میں انکا تعارف اس ذکر سے ہوتا ہے کہ ”تہذیب انکی غزل اور غزل انکی تہذیب”ہے۔ ظہور الا سلام جاوید ایک بڑی پہلو دار شخصیت ہیں، عمدہ شاعر، کامیاب منتظم ِ مشاعرہ،پُراثر ناظمِ محفل، دلفریب تبصرہ نگار، خوبصورت کالم نویس کے ساتھ ساتھ ایک بھرپور سماجی شخصیت کے حوالے سے یہ اپنی مثال آپ ہیں۔وہ اپنی دل آویز شخصیت کی بدولت اردو ادب میں وہ مقام حاصل کر چکے ہیں۔

جہاں تک رسائی ہر شاعر کے لئے ممکن نہیں۔یقینا ظہورالاسلام جاوید موجودہ اُردو ادب کے اہم ستون کی حثیت رکھتے ہیں۔ان سے میری پہلی سرسری ملاقات چودہ سال پہلے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں منعقدہ ایک مشاعرے میں ہوئی،مگر قربت پچھلے پانچ سالوں سے حاصل ہے جو میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ انکا اخلاق،خوش مزاجی ان سے ایک بار ملاقات کر لینے والے کو انہی کا بنا دیتی ہے۔پہلے سماجی و ثقافتی خدمات کے حوالے سے بات کی جائے تو۔۔۔۔۔ ظہورالاسلام جاوید پاکستان سنٹر ابو ظہبی کے منتخب جنرل سیکرٹری کی حثیت سے٣سال پاکستان کے تمام قومی تہواروں پرمتعدد خصوصی تقریبات ،ٹورنامنٹس،مشاعرے، سمینار وغیرہ کا انعقاد بھی کرتے رہے ،جن میں صدر متحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زید کے صاحبزادے شیخ سلطان بن خلیفہ کے بدست مبارک پاکستان فیسٹیول کا افتتاح ، تقریبات بہ اعزاز عالمی چیمپین جہانگیر خان، جان شیر خان، ڈاکٹر جاوید اقبال، رضوان صدیقی،جمیل الدین عالی، اصغرسودائی کے علاسہ پریشان خٹک،حنیف محمد،صادق محمداور اقبال بانو،گلشن آرا سید، ثریا ملتانیکرو غیرہ کی غزل گائیکی کی تقاریب شامل ہیں۔

جبکہ پاکستان سنٹر العین کے منتخب جنرل سیکرٹری کی حثیت سے بھی ٣سال اور پاکستان انجینئرز کلب ابو ظہبی کے ویلفیئر سیکرٹری کی حثیت سے بھی٢سال بے شمار تقاریب کو عملی شکل دے چکے ہیں۔اب ان سے ادبی پہلو کے حوالے سے گفتگو کا آغاز کرتے ہیں۔واضح کرتا چلوں کہ اس انٹرویو سے پہلے بھی ظہورالاسلام جاوید کے خصوصی انٹرویوز پی ٹی وی کے پروگرام ”کیفے ادب” ،میٹرو ٹی وی کے پروگرام” بزم شاعری ”اور ”سلسلہ تکلم کا”اے آر وائی ٹی وی، روزنامہ جنگ،روزنامہ نوائے وقت،روزنامہ الشرق، خلیج ٹائمز، گلف نیوز کی زینت بن چکے ہیں، لیکن انشاء اللہ تعالی امید ہے کہ یہ ا ن سب سے منفرد رہے گا۔ سوال۔ بیرون ملک روزگار کی مشقت وطن کی نسبت زیادہ اٹھانی پڑتی ہے،ایسے میں فروغ ادب کے لئے کیسے وقت نکال پاتے ہیں؟جواب۔ اللہ تعالی نے ایسے روزگار کے مواقع عطافرمائے کہ ان ادبی سرگرمیوں کے لئے وقت نکالنا مشکل نہیں رہا،اگر ایسا کہوں تو زیادہ بہتر رہے گا جس کام میں بھی نیت صاف ہو اور حوصلے بلند ہوں تو اللہ تعالی بھی وقت میں برکت ڈال دیتے ہیں۔

Mr and Mrs Zahoor ul Islam Jawaid
Mr and Mrs Zahoor ul Islam Jawaid

سوال۔ پردیس بھی روزگار بھی سماجی مصروفیا ت بھی اور پھر بھرپور ادبی مصروفیات کے ساتھ ساتھ فیملی بھی؟سفر کیسا رہا؟
جواب۔ اللہ کا شکرہے کہ اُس نے مجھے ہمت دی کہ میں تمام معاملات میں متوازن رہوں اور یہ بھی اُس کی خاص عنائت ہے کہ مجھے وہ شریک حیات عطا فرمائی جو میرے قدم سے قدم ملا کر چلتی ہے ۔کبھی زیرِ لب کوئی گلہ نہیں آیا بلکہ مجھے حوصلہ دے کر میری تقویت کا باعث بنتی ہے، میرے پانچ بچے ہیں،ڈاکٹر احمد انعام، اسماء ندیم، ڈاکٹر یاسر انعام اور ربیعہ ذیشان جو خوشگوار ازدواجی رشتوں میں بندھ چکے ہیں،جبکہ ایک بیٹا منصورانعام ہمارے ساتھ ہے جو اللہ کی رضا سے ہمارا سہارا ہے اور ہم اُسکے سہارے ہیں،گویا مجھے کبھی کوئی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا(عاجزی سے)الحمدواللہ

سوال۔ آپ کو زمانہ طالب علمی سے ہی قلم سے خاص لگائو رہا ،اس حوالے سے کچھ بتائیں؟
جواب ۔ بچپن ہی سے ملنے والے ادبی ماحول کا خاص اثر رہا،پہلی غزل ١٩٦٦ میں مشہور ادبی رسالے عکسِ لطیف میں شائع ہوئی، ریڈیو پاکستان کراچی کی بزم طلباء میں کئی بارشرکت کی،٦٨۔١٩٦٧میں ریڈیو پاکستان کراچی کے ہفتہ طلباء کے بین الکلیاتی مشاعرہ میں پہلا انعام حاصل کیا،جامعہ کراچی سندھ مسلم سائنس کالج کراچی اور دیگر اداروں سے انعامات وصول کئے ۔پھر مجھے ٹیکنولوجسٹ رسالے کا ایڈیٹر انچیف بھی مقرر کر دیا گیا۔

سوال۔ کتنی تصانیف شائع ہو چکیں ہیں؟
جواب۔ مجموعہ کلام” موسم کا اعتبار نہیں” ۔۔۔۔۔۔شائع ہوا،جبکہ اپنے والد محترم انعام گوالیاری کے نعتیہ مجموعہ کلام ”سب اچھا کہیں جسے”اور مجموعہ کلام”نغمہ زیر لب” کے علاوہ مظہر گوالیاری کے مجموعہ کلام ”فروزاں ہیں چراغ آرزو”کی ترتیب و تدوین بھی کر چکا ہوں۔

سوال۔ شعبہ صحافت میں بھی طبع آزمائی کی؟
جواب۔ جی۔ الحمدواللہ ،شعبہ صحافت کے حوالے سے جنگ اور مشرق سے منسلک رہا اوراب یونیورسل اُردو پوسٹ کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر کے حثیت سے منسلک ہوں۔روزنامہ اُردو ایکسپرس، روزنامہ الشرق میں کالم نگاری بھی کرتا رہا جو بعدازاں میری بڑھتی ہوئی ادبی مصروفیات کی نذر ہو گئی۔۔ہاں ایک اور بات۔۔۔ کہ میری ادارت میں امارات کا پہلا اُردو رسالہ ١٩٨٠” لالہ صحرا”شائع ہوا تھا جو بہت مقبول ہوا

Zahoor ul Islam Jawaid
Zahoor ul Islam Jawaid

سوال۔ حلقہ اُردو ادب میں آپ کے زیر اہتمام عالمی اور بڑے اُردو مشاعرے کا تذکرہ عام ہے ، اُسکے انعقاد بارے کچھ بتائیں؟
جواب۔ اب تک دس عالمی مشاعرے منعقد ہو چکے ہیں۔ جن میں عالمی اردو مشاعرہ مئی٢٠٠٢ ابوظہبی، عالمی اردو مشاعرہ مئی٢٠٠٣ ابوظہبی،عالمی اردو مشاعرہ مئی٢٠٠٤ ابوظہبی،عالمی اردو مشاعرہ مئی٢٠٠٩ ابوظہبی،عالمی اردو مشاعرہ مئی٢٠١٠ ابوظہبی،عالمی اردو مشاعرہ مئی ٢٠١١ ابوظہبی،عالمی اردو مشاعرہ مارچ ٢٠١٢ ابوظہبی، عالمی اردو مشاعرہ مارچ٢٠١٣ ابوظہبی، عالمی اردو مشاعرہ مارچ٢٠١٤ ابوظہبی،عالمی اردو مشاعرہ ٢٠١٥ ابوظہبی شامل ہیں اور اس کے علاوہ بزمِ شعرو ادب الامارات کے تحت مشاعرہ ١٩٨٦ ابوظہبی، مشاعرہ ١١٩٨٦لعین اور مشاعرہ ١٩٨٦دبئی کے انتظامی امور میں شامل تھا۔اور یہ اللہ کاخاص کرم ہے ہر مشاعرہ ہی کامیاب اور یادگار رہا ہے۔

سوال۔ آپ نے جشنیہ مشاعروں کے حوالے سے تو بتایا ہی نہیں؟
جواب۔ ان جشنیہ مشاعروں کا بانی سلیم جعفری تھے جنکا خیال تھا کہ شاعر کو اُس کی زندگی میں سراہنا چاہیے اِسی لئے انہوں نے جشنیہ مشاعروں کا آغاز کیا سلیم جعفری دبئی میں یہ مشاعرے منعقد کرتے تھے اور ابوظہبی اور العین میں میں منصور جاوید ،نجم جعفری ،مستان شریف، ڈاکٹر رشید رانا اور اعجاز یوسف شامل تھے۔ان جشنیہ مشاعروں میںمیری بحثیت شاعر و منتظم اعلی شرکت رہی۔،ان مشاعروں میںجشن خمار،١٩٨٧،جشن فراز١٩٨٨،جشن سحر ابو ظہبی ١٩٨٩،جشن جون ایلیا١٩٩٠،جشن مجروح ١٩٩١،جشن غزل و غزال ١٩٩١،جشن قتیل شفائی١٩٩٢،جشن جگن ناتھ آزاد٣ ١٩٩،جشن محشر ١٩٩٤،جشن کیفی ١٩٩٥،جشن پیر زادہ قاسم١٩٩٦،جشن علی سردار جعفری ١٩٩٧شامل ہیں۔

سوال۔ ملکی و غیر ملکی مشاعروں میں خصوصی شرکت بھی رہی ہو گی؟
جواب۔ جی الحمداللہ۔اُسکی فہرست تو بہت طویل ہے ۔مختصراً قطر، سعودیہ، لندن، امریکہ، کراچی، لاہور، بحرین، دبئی،شارجہ، راس الخیمہ اور العین کے کئی معروف و عالمی تنظیموں میں بحثیت صدرِ محفل ،مہمان خصوصی کے شرکت میرے لئے اعزاز رہا ہے۔

Receiving Award from Sharjah Social Center
Receiving Award from Sharjah Social Center

سوال۔ آپ تک کتنے اعزازات حاصل کر چکے ہیں؟
جواب۔ اللہ کے فضل سے،نمایاں اعزازات میں، دبئی میں نوائے وقت کی جانب سے مجید نظامی ایوارڈ، انجمن فروغ اُردو ادب دوحہ، قطر کی جانب سے ١٩٩٤ میں اعزازی شیلڈ، اُردو مرکز جدہ کی جانب سے اعزازی شیلڈ، اُردو اکیڈمی لندن کی جانب سے اعزازی شیلڈ،انجمن فروغ اُردو ادب دوحہ، قطر کی جانب سے٢٠١٤ میں اعزازی شیلڈ، سوشل سنٹر شارجہ کی جانب سے اعزازی شیلڈ،پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی جانب سے جشن پاکستان ایوارڈ وغیرہشامل ہیں

سوال۔ ادب اور زندگی کے بارے میںا پکا کیا نظریہ رکھتے ہیں؟
جواب۔ ادب اور زندگی دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔

سوال۔ آپکے نزدیک بڑے شاعریکی کیا تعریف ہے؟
جواب۔ پہلے زمانے میں بڑا شاعر اپنی شاعری، علمیت اور قابلیت کے بل بوتے پراپنے آپ کو منواتا تھا،مگر آج اپنے آپ کو اچھا اور بڑا شاعر منوانے کے لئے پبلک ریلیشن کا سہرا لینا پڑتا ہے ،جبکہ آج کے دور میں بھی بڑے قابل ، عالم اوربہترین شاعر موجود ہیں جو اُردو ادب کے لئے ایک سرمایہ ہیں،مگر وہ پس منظر میں ہیں کہ انکی کوئی انجمنِ تحسینِ باہمی نہیں ہے۔

سوال۔ ادب برائے ادب ہونا چاہیے یا ادب برائے اصلاح؟
جواب۔ ادب برائے زندگی ہو تو ،ادب برائے ادب اور ادب برائے اصلاح دونوں کا حصول ناممکن نہیں۔

سوال۔ شاعری میں مقصدیت سے کیا مراد ہے؟جدید غزل یا جدید شاعری کیا ہوتی ہے؟
جواب۔ جیسے اقبال کی شاعری کی مقصدیت مسلم امہ کی بیداری جبکہ غالب کی شاعری کی مقصدیت خالصتاً شاعری ہی تھا۔آج کے حالات کی شاعری کی مقصدیت میں شاعر اپنے غزل میں حالات کا مرثیہ لکھتا ہے اور وہی مقصدیت بن جاتی ہے،کیونکہ گُل و بلبل کے افسانے موجودہ دور کے شاعری سے مناسبت نہیں رکھتے۔۔کیوں کیا خیال ہے تمہارا؟

سوال۔ کیا آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی شعرو ادب کی کوئی اہمیت باقی ہے؟
جواب۔ شاعری آج بھی بہت اہم میڈیم کی حثیت رکھتی ہے۔شاعری میں معاشرے کو بدلنے کی طاقت وہی ہے جو پہلے تھی۔مگر معاشرے کی اصلاح کے لئے شاعری میں وہ سوچ وہ الفاظ ہونا بھی ضروری ہیں

Popular Merathi
Popular Merathi

سوال۔ سوشل میڈیا کو شاعری اور ادب کے حوالے سے کیسے دیکھتے ہیں؟
جواب۔ شعر و ادب کے حوالے سے سوشل میڈیا کا استعمال سے دونوں مثبت اور منفی پہلو دیکھنے کو مل رہے ہیں۔بڑی توانا اور تندرست آوازیں بھی سامنے آ رہی ہیں جو بے ساختہ داد دینے پر مجبور کر دیتے ہیں،جن تک رسائی اتنی آسانی سے شاید سوشل میڈیا کے بغیر مشکل تھی۔مگر کچھ تُک بندی میں بھی اپنا دل بہلاتے نظر آ رہے ہیں انکے احباب انکی واہ واہ کرتے نہیں تھکتے ۔

سوال۔ قدیم و جدید شعراء میں آپ کن سے متاثر ہیں؟
جواب۔ علامہ اقبال،غالب ،میر بہت بڑے شاعر تھے۔مگر۔۔۔۔(پھر تھورا سوچ کر مسکرائے اور کہا ) جدید شعراء کے حوالے سے کچھ کہنے سے اجتناب بہتر ہے،کیونکہ احباب فوراً ہی کسی گروپ سے منسلک کر دیتے ہیں۔

سوال۔ متحدہ عرب امارت میں اردو شعر و ادب کے بارے آپ کے کیا تاثرات ہیں؟اور کون اس حوالے سے اپنی بے لوث خدمات پیش کر رہے ہیں؟
جواب۔ امارات کی ادبی تاریخ میں سلیم جعفری، اظہار حیدر ،ڈاکٹر زیدی،،منصور جاوید، غلام حنانی،مستان شریف ، ڈاکٹر رشید رانا،رشید منظر، حبیب عثمانی مرحوم، اکرام لحق شوق وغیرہ کے نمایاں ہیں جبکہ دور حاضر میں صلاح الدین، ریحان خان، طارق رحمان اور طاہر زیدی نے فروغِ اُردو ادب کا پرچم بلند کیا ہوا ہے

Zahoor Ul Islam Jawaid And Haseeb Ejaz Aashir
Zahoor Ul Islam Jawaid And Haseeb Ejaz Aashir

سوال۔ سفارتخانہ پاکستان کی فروغ اردو و ادب کے حوالے سے اقدامات سے مطمعن ہیں؟
جواب۔ جی اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے ، سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی نے ہمیشہ سے ہی ادبی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کئی مشاعرے ،ادبی تقریبات، ،کتابوںکی رونمائی کے حوالے سے تقریبات سفارتخانہ میں ہوتے آ رہے ہیںِ ،اور یہ سلسلہ تا حال پوری توانائی کے ساتھ جاری ہے۔موجودہ سفیرپاکستان جناب آصف درانی نے اسے حوالے سے کئی تقاریب میں بارہا اظہار کیا ہے کہ سفارتخانہ پاکستان کے دروازے ایسی بامقصدادبی محافل کے انعقاد کے لئے کھُلے ہیں

سوال۔ نئے آنے والے شعراء کے لئے پیغام؟
جواب۔ بس اتنا ضرور کہوں کہ مطالعہ اور بس مطالعہ ۔۔۔کیونکہ اچھا شاعر بننے کے لئے مطالعہ بہت ضروری ہے،کیونکہ مطالعے سے لفظوں کی نشست و برخاست کا علم ہوتا ہے۔ اور مطالعے سے ذہن کے پردے کھلے ہیں ، اور شاعری میں نئے خیالات جنم لیتے ہیں اور یہ سب کچھ انٹرنیٹ پر وقت صرف کرنے سے حاصل نہیں ہوتا
اختتام پر یہ ذکر لازم چاہوں گا کہ۔۔۔۔ ظہورالاسلام جاوید صاحب کی ادبی خدمات کا اعتراف ہر سطح پر ہوتا رہتا ہے مگر اس بار عالمی اُردو مشاعرہ ابوظہبی ٢٠١٥ میں مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ادبی خدمات کے اعتراف میںپاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ ”ستارہ امتیاز” سے نوازا جائے،جبکہ محفل کے مہمان خصوصی سفیرپاکستان آصف درانی نے اپنے خطاب میںبھی اسکی تائید کی اور یہ یقین بھی دلایا کہ اس حوالے سے عملی اقدامات کرتے ہوئے جلدسفارشات اسلام آباد ارسال کی جائیں گی،ہماری دعا ہے ،ظہورالاسلام جاوید کو اس اعزاز سے نوازا جائے جسکا وہ یقینا حق رکھتے ہیں۔

Haseeb Ejaz Aashir
Haseeb Ejaz Aashir

تحریر : حسیب اعجاز عاشر

Share this:
Tags:
appearance civilization engineer light Literature pillars Urdu ادب اردو انجینئر تہذیب روشنی ستون گفتگو
Khawaja Asif
Previous Post ہیلی کاپٹر حادثے میں تخریبی کارروائی کے ثبوت نہیں ملے، خواجہ آصف
Next Post وادی نلتر میں جاں بحق افراد کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں
Dead Bodies,Islamabad Arrived– Breaking News – Geo

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close