Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

میں سخن ور بنا بڑا ہو کر

December 8, 2020 0 1 min read
Aziz Adil
Aziz Adil
Aziz Adil

تحریر : شہزاد حسین بھٹی

فروسٹ نے کہا تھا کہ جذبات کو تصور اور تصور کو جذبات مل جائیں تو شعر تخلیق ہوتا ہے۔اصل تعریف کیا ہے؟ اس پر آج تک کوئی متفقہ رائے سامنے نہیں ا ٓسکی۔اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس کوہر شخص مختلف زاویوں اور مختلف جہتوں سے پرکھتا ہے جبکہ منظرنگاری اپنے حساب سے کرتا ہے۔ شعر کی موزوئیت کا انحصار وجدانی کیفیت پر منحصر ہے جو افتاد ِطبع اور آمدِ آورد کے وقت مختلف ہوسکتا ہے،اس لیے جمالیات میں حقائق ڈھونڈے نہیں بلکہ تخلیق کیے جاتے ہیں۔ اِسی چیز کا اطلاق شعر پر بھی ہوتا ہے،کہنے والوں نے بہت کچھ کہا ہے۔مثلاً کسی نے کہا ہے کہ جو کلام قوت متخیلہ سے وجود میں آئے وہ شعر ہے یا پھر یہ کہ شعر رواں اور مترنم الفاظ میں دِلّی کیفیات کا اظہاریہ ہے۔
نُسخہ”شب رِیز”گڑھی دولت زئی، مردان کے نامور اُستاد وشاعر عزیز عادل کا شعری مجموعہ ہے جو جنوری 2020 میں منصہء شہود پر نمودارہوا۔اُن کی مزید چار غیر مطبوعہ کتابیں تیار ہیں جن میں سے ”صدا مانوس لگتی ہے” جلد اشاعت پذیر ہونے کو ہے۔ایک سو چوالیس صفحات پر مشتمل اس کتاب کا انتساب۔ ”رُوپہلے چہرے کے نام۔ جس نے زندگی کا شعور بخشا” اور پسران و دخترِ نیک اختر بالترتیب۔۔۔۔محمد عزیز، ایمن عزیز، محمد فیضان، محمد زوہیب، محمد روشان کے نام کیا ہے۔۔۔۔حروف تشکر محسن ؔ بھوپالی، انوار احمد شاؔم، راحل بخاری،لعل زادہ لعلؔ، زاہد خیبرؔ، اکبرؔبخاری اور مظہرؔ جاوید کے نام کیا ہے۔کلمہء محبت پدربزرگوار سردار خان، احمدعلی خان، طاہر خان، امجد علی خان، منصور علی خان، واجد علی اور واجد خان کے نام تحریر کیا ہے۔

“آئینہ ساز۔ شب ریز “کے عنوان سے راحل بخاری لکھتے ہیں کہ عزیز عادل کی غزل جذبات اور فکرو خیال کی انتہائی لطیف سطح پر ترسیل کر تی ہے۔ اِن جذبات کا معنویت سے معمور ہو نا لازم ہے اور یہی صفت اِس صنف کی زندگی کی ضمانت ہے اور رہے گی۔ عزیز عادل کی شخصیت کی موسیقی، ترنم اور گدازاُن کے اَشعار میں صاف بولتا ہے۔ کیف و آہنگ کو دو الگ الگ رجحان سمجھنے والے درست ہیں۔ وہ کیف میں شعر کہنا جانتا ہے اور اِس کی زمین کے ساتھ جڑ مضبوط ہے۔

دِیباچے میں ”شعر کی دھرتی کا عادل”کے عنوان کے تحت پروفیسر لعل زادہ لعل یُو ں رقمطراز ہیں کہ عزیز عادل کے کلام کا معنوی حسن قاری کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے۔ وہ زندگی کے رَموز سے باخبر فنکار ہیں۔ آفاقی حقیقت کو ایسی زبان عطا کرتے ہیں کہ پڑھنے والاچارو ناچار اُن کا حامی بن جاتا ہے۔ زندگی کے ہرپہلو کی طرف نہ صرف اُن کی نگاہ جاتی ہے بلکہ حقیقت پسندانہ انداز میں اس کا تجزیہ بھی کرتے ہیں۔تقدیر جو ساری دُنیا کے لیے معمہ رہی ہے،عزیز عادل کتنی آسانی سے سمجھاتے ہیں کہ انسان کا عمل ہی اس کا مقدر ہے اس دُنیا کا کوئی کمال نہیں۔اوج کمال پر پہنچ کر بعضے جب ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھ جاتے ہیں تو زوال کے اندھیرے میں فنّا ہو جاتے ہیں۔جبکہ پستی ایسوں کا مقدر بن جاتی ہے۔

شعر۔۔ّزوال جس کے کمال کو ہے، کمال اُس کے زوال کو ہے۔۔

اِس ایک جملہٗ مختصرا میں مقدروں ہی کی آبرو ہے۔
ایک دوسری جگہ پروفیسر لعل زادہ لعل لکھتے ہیں کہ عزیز عادل کا تخیل باور کراتا ہے کہ درِامکاں ہر وقت اور ہر جگہ کھلا رہتا ہے، شعور رکھنے والوں کو نظر آتا ہے اور حوصلہ رکھنے والے اُس سے گزرجاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پہاڑوں کی برف پوش چوٹیوں اور سمندرکی اتھاہ گہرائیوں میں پوشیدہ دُنیائیں بھی انسان کی دَسترس سے باہر نہیں۔

شعر۔۔اُدھر ہو گا کوئی تو ڈولتی لہروں کے اُس جانب
بِلا مقصد سمندر تک کوئی رستہ نہیں آتا
“بے مِثل ہمدمِ دیرینہ” میں عزیز عاد ل کے دوست شاعر انوار احمد شامؔ لکھتے ہیں کہ یہ تو طے ہے کہ عزیز عادل شعرو شاعری کے اس سخن سرائے میں نووارد نہیں! ہاں اپنی نگارشات کو کتابی شکل دینے میں ذرا دیر کر گئے ہیں پھر بھی دیر آید درست آید۔عزیز عادل کی شاعری پر داخلیت کا رنگ حاوی ہے مگر ان کے خارجی لہجے کی جولانیوں سے آپ صرفِ نظر نہیں کر سکتے۔ اُن کا مشاہدہ یا احساس بارہا ایسے مضامین میں ڈھل جاتا ہے کہ اُن کی سخن سرائی پڑھنے والے کو سردُھننے پر مجبور کر دیتی ہے۔

شب ریز کے پشت پر اظہرؔ ادیب رحیم یار خان کچھ اس طرح رقمطراز ہیں کہ عزیز عادل جانتا ہے کہ شکاریوں سے ڈرے ہوئے پرندے لوٹ کر نہیں آئیں گے اور درختوں کا اُجاڑ پن اُس سے دیکھا نہیں جاتا سو وہ پَر اکھٹے کرنے اور اُن سے درختوں کوسجانے میں لگا رہتا ہے۔ یہ پَر وہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہیں جنہیں تیز رفتار زمانے نے ہم سے چھین لیا ہے۔ ہر صاحب ِدل فنکار کی طرح وہ معاشرتی ناہمواریوں پر احتجاج کرتا ہے۔ یہ احتجاج شہرت یا دکھاوئے کے لیے نہیں بلکہ اندر کی آواز ہے جسے وہ بڑے خلوص اور نیک نیتی سے شعر کے قالب میں ڈھالتا ہے۔ اُسے پتہ ہے کہ اِس سے کوئی انقلاب برپا نہیں ہوگا لیکن اُسے یہ اطمینان ہے کہ وہ اپنا فرض نبھا رہا ہے، سوئے ہوئے شہر کو جگانے کا فرض۔

پیش لفظ میں عزیز عادلؔ لکھتے ہیں کہ ریزہ ریزہ ہو کر بکھرنا ایک مسلسل عمل ہے اور میں اس تحلیلی عرصہ سے گزر رہا ہوں۔ میں اگر یک بار ہی کرچی کرچی ہو کر بکھرتا تو اذیت کی پرکاری مجھ پر ایسے نہ کھلتی جس قدر لمحہ لمحہ کرب کے مراحل سے گزر کر میرے جسم و جاں کو اس کا ادراک ہوا۔ اذیت کی اس شدّت کو کم کرنے کے لیے میں نے لفظوں کا سہارا لیا اور کرب کے نادیدہ احساس کو شعر کے زندہ احساس میں ڈھالتا رہا۔ایک انجانا، انوکھا، گدازاحساس میرے اندر سے نکل کر پرندوں، پیڑوں، خاک، ہوا، رنگ، نور، روشنی، حسن، سراپا اور خوشی و غمی کے ان گنت نظاروں اور کیفیتوں سے اپنا رزق حاصل کرتا رہا۔میرا وجدان شعر کے قالب میں سانس لیتا لفظ لفظ مصرع بنتا آپ کے سامنے ہے یہ آپ کو کتنا اپنی طرف راغب کرتا ہے اس کا فیصلہ آپ پر اور شب ریز پر ہے۔

شب ریز اُردو ادب میں ایک نمایاں اضافہ ثابت ہوگی۔ موضوعِ زبان وبیان،ایجازواختصار،کثرت وعلامات،تشبیہات و استعارات کے ذریعہ سے عزیز عادل نے ایک نیا راستہ نکالا ہے اور پورا مجموعہ پڑھنے کے بعد عقل سوچنے پر مجبور ہے کہ ایک غیر اُردو داں اس قدرذاتی مطالعہ میں منہمک ہو کر زبان اُردو سے جس محبت کا اظہار کیا ہے جس کی تعریف کے لئے الفاظ ہاتھ باندھے قطار لگا کر کھڑے ہیں۔اللہ زورو قلم اور زیادہ ہو۔۔۔

نمونہ کلام

اے جفا سازی ء تشکیک نگاراں تری خیر
اے خطا کاری ء امید نورداں تری خیر
کاس? چشمِ توازن نہ بکھرنے پائے
چشمہء فیضِ دلِ اُنس فروشاں تری خیر۔۔۔۔۔
ؔدُکھ زخمی سپنوں کا دل کے اندر بولے گا
جب منظر چُپ سادھے گا پس ِ منظر بولے گا
تیرے ہجر کا دامن تھامے آخرِ شب کا چاند
اوج فلک کے دروازے سے لگ کر بولے گا

تیسری آنکھ کا دور ہے سائیں مت انجان بنو
پھینکنے والا آخر کون تھا۔ پتھر بولے گا
کچھ دُشوار نہیں ہے سہنا بے مہری کا دُکھ
جیسے دکھ بس دو پل دل کے اندر بولے گا
دیکھو اتنا ظلم نہ کرنا بستی والو ں پر
ورنہ کوئی تم سے نہ میرے دلبر بولے گا
ؔ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشکل ہے ناں مشکل میں آسانی ڈھونڈ رہا ہوں
صحرا صحرا گھوم رہا ہوں پانی ڈھونڈ رہا ہوں
جلتی ریت پہ ننگے پیروں میں پہروں چل پھر کے
پیاسی آنکھوں کی خاطر ارزانی ڈھونڈ رہا ہوں
ہونے کو تو ہو سکتا ہے قیس میاں بھی دیوانہ
میں فی الحال اس دشت میں اپنا ثانی ڈھونڈ رہا ہوں
بھینی بھینی خوشبو سے مہکے عادل یہ بام و در
میں دہلیز پہ دھریہوئی حیرانی ڈھونڈ رہا ہوں۔۔۔

Shahzad Hussain Bhatti
Shahzad Hussain Bhatti

تحریر : شہزاد حسین بھٹی

Share this:
Tags:
emotions poet Poetry title Urdu Urdu literature اردو اردو ادب جذبات شاعر شعری عنوان
Human Rights Day
Previous Post انسان اور انسانی حقوق
Next Post پوپ فرانسس عراق کا ’تاریخی‘ دورہ کریں گے
Pope Francis

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close