Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اردو کا سفر… روشنی دکھائی دینے لگی ہے

March 29, 2016 0 1 min read
Urdu
German Driver
German Driver

تحریر: علی عمران شاہین
”ایک تو جرمن کو انگلش نہیں آتی، ڈرائیور ہمیں ڈھونڈ رہا ہے اور ہم ڈرائیور کو…” چند دن پہلے سوشل میڈیا پر اپنے ایک دوست برادرم محمد یوسف اکبر جو ان دنوں جرمنی کے دورے پر ہیں، کا اظہار خیال پڑھاتو حیرانی میں اضافہ ہو گیا۔ یہ تو معلوم تھا کہ جرمن لوگ انگریزی نہیں جانتے لیکن اس حوالے سے صورتحال یہ ہو گی کہ پاکستانی مہمانوں کو ہوائی اڈے سے لینے کے لئے جو ڈرائیور جائے گا، وہ بھی انگریزی سے نابلد ہو گا، معلوم نہ تھا۔ یہ کون سا جرمنی ہے…؟ جی ہاں، وہی جرمنی کہ جو پاکستان میں ”تعلیم کے فروغ” کیلئے سب سے زیادہ معاونت و امداد دینے والے ممالک میں شامل ہے۔ لیکن وہ معاونت و امداد جرمن زبان کی ترقی و ترویج کیلئے نہیں بلکہ انگریزی زبان کی ترقی و ترویج کیلئے مہیا کی جاتی ہے۔ اگر جرمنی ہماری یعنی پاکستانیوں کی ترقی چاہتا ہے تو اس نے خود انگریزی کو اپنے ہاں جگہ نہیں دی تو پھر کیسے ترقی کر لی…؟ اور اگر وہ ہمیں ترقی یافتہ دیکھنا چاہتا ہے تو ہمیں انگریزی کے بجائے جرمن زبان پڑھنے پڑھانے کے لئے امداد کیوں نہیں دیتا؟ اپنی زبان میں ترقی یہ حال صرف جرمنی کا نہیں۔

دنیا میں ترقی کی معراج پر سمجھے جانے والے براعظم یورپ کے 50 کے قریب ملکوں میں سے صرف برطانیہ ایسا ملک ہے جس کی زبان انگریزی ہے جبکہ دیگر سبھی ممالک کی اپنی الگ الگ زبانیں ہیں اور کوئی ملک دوسرے ملک کی زبان کی ابجد سے بھی واقف نہیں لیکن ہر کوئی ترقی میں ایک دوسرے سے آگے ہی نظر آ رہا ہے۔ اس یورپ کا ایک ملک ہالینڈ بھی ہے جو پاکستان کے تعلیمی نظام کیلئے بے حد ”فکرمند” ہے اور تعلیم کے نام پر پاکستان میں بے تحاشہ رقم پھینکتا ہے لیکن وہ بھی اپنی زبان یعنی ”ڈچ” کیلئے نہیں بلکہ انگریزی کیلئے… آخر یہ ہمارے کیسے مخلص دوست ہیں کہ جنہیں اپنے آپ سے زیادہ ہم سے پیار ہے اور جو ”نعمت” ہمارے لئے پسند کر رہے ہیں، خود اس کے پاس بھی پھٹکنے کو تیار نہیں۔ اس سوال کا جواب تو برسوں سے مملکت پاکستان کی ایک معتبر شخصیت جناب ڈاکٹر محمد شریف نظامی دے رہے ہیں جو کہ پاکستان قومی زبان تحریک کے بانی اور صدر بھی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے خود کیمسٹری میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بیرون ملک سے حاصل کی لیکن زندگی بھر کے تجربات اور تعلیم و تعلم کے میدان اپنی حیاتی کھپانے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ اگر پاکستانی قوم کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا اور اسے تعلیم یافتہ بنانا ہے تو اسے اس کی قومی زبان اردو سے جوڑنا اور اردو کو ہی ذریعہ تعلیم بنانا ہو گا۔

وہ جب اس حوالے سے گفتگو کرنے لگتے ہیں تو قوم کا درد ان کی آنکھوں اور چہرے کے ایک ایک رویں سے نمایاں ہونے لگتا ہے۔ آواز رندھ جاتی ہے اور گلا بیٹھنے سا لگتا ہے۔ وہ بتانے لگتے ہیں کہ ہم ہر سال صرف انگریزی زبان کی کالی دیوی کے چرنوں میں لاکھوں بچوں کو ذبح کر رہے ہیں کہ جس میں فیل ہونے والے طلبہ کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ انگریزی میں فیل ہونے والے یہ طلبہ میدان تعلیم سے فرار ہو جاتے ہیں اور پوری قوم کو جاہل اور پھر غلام رکھنے میں ملکی و غیر ملکی استعماری قوتیں کامیاب ہو جاتی ہیں۔ یہ کیا اس قوم کے ساتھ طرفہ تماشا نہیں کہ ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل کرنے کے دھوکے میں جس طرح اس کے بچوں کے گلے میں انگریزی کا پھندا کس دیا گیا ہے، اس ظلم کی انتہاء دیکھئے کہ اس قوم کے نونہالوں کو برائے نام اسلامیات کے چند حروف تک بھی انگریزی میں فیشن زدہ عورتوں سے پڑھائے جا رہے ہیں۔

Urdu
Urdu

ڈاکٹر محمد شریف نظامی کی یہ جدوجہد جاری وساری ہے۔ گزشتہ دنوں انہوں نے اس سلسلہ میں ایک بار پھر ”قومی کانفرنس برائے نفاذ اردو” منعقد کی جس میں ملک بھر سے جلیل القدر شخصیات شریک ہوئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی بیرسٹر ڈاکٹر کوکب اقبال تھے کہ جن کی سالہا سال سے سپریم کورٹ کے سرد خانے میں پڑی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ آئین پاکستان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے قومی زبان اردو کو ہر سطح پر نافذ کرے اور اس حوالے سے پیش رفت کی 90دن میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کا یہ حکم اپنی نوکری سے برخواستگی سے پہلے آخری حکم تھا… حکومت کا خیال تھا کہ منصف اعلیٰ گیا تو فیصلہ بھی گیا۔

البتہ حکومت پنجاب نے اس فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کر ڈالی جسے چند روز پہلے سپریم کورٹ نے ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ حکم پر عملدرآمد کے بجائے مزید مہلت مانگنے آ گئے ہیں۔ کانفرنس کے دوران وہ لمحہ بڑا دلچسپ اور حیران کن تھا کہ جب سابق آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آخر ہمیں انگریز کی چھوڑی ہوئی غلامی کی علامت ٹائی کو اپنانے اور پہننے کی کیا ضرورت ہے…؟ اس پر بہاولپور سے آنے والے ممتاز قانون دان مختار احمد فارانی جو کہ نواب آف بہاولپور کے مشیر خاص، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب رہ چکے ہیں اور جنہوں نے قیام پاکستان کی تحریک میں قائداعظم کو بھی انتہائی نزدیک سے دیکھا، نے وہیں اپنی ٹائی اتار دی۔ ممتاز دانشور پروفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز کہنے لگے کہ حکومت کا دعویٰ ہے ہماری شرح خواندگی 55 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ شرح 35فیصد سے زیادہ نہیں اور اس کی وجہ صرف اور صرف انگریزی نظام تعلیم ہے جس کی وجہ سے ہماری قوم جہالت کی اتھاہ گہرائیوں میں گرتی چلی جا رہی ہے۔ راقم نے گفتگو میں کہا کہ اگر یہ انگریزی اس طرح ہماری گردنوں پر مسلط رہی تو ہماری نسلیں کلمہ طیبہ پڑھنے سے عاری ہوں گی۔

Alphabetical
Alphabetical

کیونکہ عربی کے بیشتر حروف و حرکات کا انگریزی حروف تہجی میں متبادل نہیں جس کے نتیجے میں آج ہم دیکھ رہے کہ عربی اور اردو ناموں، تراکیب اور اصطلاحات کا حلیہ ہی بگڑ چکا ہے۔ اردو دنیا کی واحد زبان ہے کہ جس میں ساری زبانوں کے حروف تہجی ادا کئے جا سکتے ہیں اور کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ اس لئے اردو کے نفاذ کی جدوجہد کسی طور جہاد سے کم نہیں اور ڈاکٹر کوکب اقبال اور ڈاکٹر شریف نظامی جیسی شخصیات گویا ہمارے لیے مسیحا ہیں۔

الامہ لائرز فورم کے صدر مخدوم جمیل فیضی کہنے لگے کہ انگریزی مسلط کرنے والے جانتے ہیں کہ جس دن یہ قوم انگریزی سے نجات پانے میں کامیاب ہو گئی اس دن ان نقالوں کی موت ثابت ہو گی، اس لئے وہ سخت پریشان ہیں۔ پروفیسر رضوان الحق نے ایک ہی جملہ کہا کہ ہمارے جن وزیراعظم صاحب کو دنیا بھر میں انگریزی میں تقریریں کرنے کا شوق ہے، ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کے بعد ملک کے عوام سے ووٹ بھی انگریزی میں مانگیں۔ اس جملہ کو شرکاء نے بھرپور داد دی۔ کانفرنس میں بتایا گیا کہ آج کی دنیا کی سبھی ترقی یافتہ اقوام صرف اور صرف اپنی زبان میں پڑھ لکھ رہی ہیں اور کسی پر انگریزی سے مرعوبیت کا جن سوار نہیں۔

ڈاکٹر محمد شریف نظامی کی یہ کانفرنس مکمل ہوئی تو خیال آنے لگا کہ اللہ تعالیٰ واقعی بے دست و پا لیکن ایمان والوں کی مدد کرتا ہے۔ انگریز نے ہمارے اوپر انگریزی کو مسلط رکھنے کے لئے صدیوں کی محنت کی اور اب تک اس کے لئے دنیا بھر کا استعمار اپنی ساری قوتیں میدان میں جھونکے ہوئے ہے لیکن ڈاکٹر کوکب اقبال اور ڈاکٹر محمد شریف نظامی کی معمولی ٹھوکر سے وہ شکنجہ اب ریزہ ریزہ ہوتا نظر آ رہاہے۔ سپریم کورٹ سے مقابلے کے امتحانات اردو میں کروانے کا حکم آ چکا ہے جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ حکومت نہ چاہتے ہوئے بھی کسی صورت اردو کیلئے کچھ نہ کچھ کرنے پر مجبور ہے۔ کیسی حیران کن بات ہے کہ بانیٔ پاکستان کے 11اگست کے خطاب کو ہر وقت گلے کا ہار بنائے رکھنے والے ان کے اسلام اور پھر اردو زبان سے متعلق ارشادات کا کبھی نام نہیں لیتے۔ اس منافقت کے بہرحال تاروپود بکھرنے ہی تھے، جو اب بکھر رہے ہیں اور انگریز کی اندھی غلامی سے نکل کر آزادی کی جانب سفر میں روشن صبح کی نوید سنائی دینے لگی ہے۔

Ali Imran Shaheen
Ali Imran Shaheen

تحریر: علی عمران شاہین
برائے رابطہ : 0321-4646375

Share this:
Tags:
driver English German light travel Urdu اردو انگلش جرمن ڈرائیور روشنی سفر علی عمران شاہین
Daughter
Previous Post ….بیٹی….رحمت یا زحمت….
Next Post گجرات کی خبریں 29/3/2016

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close