
واشنگٹن ڈی سی (جیوڈیسک) امریکی حکام نے میکسیکو سے امریکا کو منشیات سمگل کرنے کی لئے استعمال ہونے والی سرنگ کا سراغ لگا لیا۔
امریکی فیڈرل پولیس نے منشیات کی سمگلنگ کے لئے استعمال ہونے والی سرنگ کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔
تفتیش کاروں نے گزشتہ روز سرنگ کا سراغ لگایا۔ان کا کہنا تھا کہ سرنگ کیلیفورنیا میں ایک گھر سے میکسیکو کے ہوٹل کو ملاتی ہے جو بین الاقوامی سرحد تک جاتی ہے۔
تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران چار افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس بھی برآمد کی گئی ہے۔
