
نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ رواں سال ستمبر سے نومبر کے درمیان لیزر ہتھیاروں نے ٹیسٹ کے دوران شاندار پرفارمنس دکھائی ہے۔
اب جنگی جہازوں کے کمانڈرز انھیں دفاعی مقاصد کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ امریکی بحریہ کے مطابق لیزر ہتھیار خلیج فارس میں تعینات جنگی بحری جہاز ”پونس” میں نصب کئے گئے ہیں۔
لیزر ہتھیاروں کے ذریعے بغیر پائلٹ طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور چھوٹی کشتیوں کو تباہ کیا جا سکتا ہے۔
