
نیویارک (جیوڈیسک) ٹوئٹر کا کہنا ہے صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ 11 منٹ کے لیے بند کیا گیا تھا، ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ @ ریئل ڈونلڈ ٹرمپ ایک اہلکار نے بند کر دیا تھا جس کا نوکری کا آخری دن تھا۔
صدر ٹرمپ کے اکاؤنٹ پر جانے والے صارفین کے سامنے پیغام آ رہا تھا کہ معذرت یہ پیج موجود نہیں ہے۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ ٹوئٹر باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں اور ان کے چار کروڑ سے زائد فالوورز ہیں۔
Share This:
