Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

امریکہ عرب اسلامی سربراہی کانفرنس

May 25, 2017 0 1 min read
Donald Trump
Donald Trump
Donald Trump

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
بہت اچھا ہوا کہ میاں نواز شریف نے امریکہ عرب اسلامی سربراہی کانفرنس سے خطاب نہیں کیا۔ ویسے تو ہمیں اِس کانفرنس کے نام کی ہی ”کَکھ” سمجھ نہیں آئی۔ یہ اگر اسلامی کانفرنس تھی تو اِس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کیا کام۔ کیا ڈرامے باز ٹرمپ مشرف بہ اسلام ہو گیا؟، یا پھر اسلامی ممالک کے سربراہوں نے ” جس کی لاٹھی ، اُس کی بھینس ” کے مقولے پر عمل کرتے ہوئے ٹرمپ کے آگے زانوئے تلمذ تہ کر دیا ؟۔ اگر یہ عرب سربراہ کانفرنس تھی تو پھر اِس میں میاں نواز شریف کا کیا کام ؟۔ اور اگر یہ عالمِ اسلام کے سربراہوں کی کانفرنس تھی تو پھر اِس میں پوری مسلم اُمّہ کے سربراہ کیوں شریک نہیں ہوئے ؟۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ دہشت گردی کے خلاف 41 اسلامی ممالک کا اتحاد ہے۔ اگر ایسا ہی ہے تو پھر اِس کانفرنس میں ایران کے خلاف زہر کیوں اُگلا گیا ؟۔ کیا ایران دہشت گرد ملک ہے۔

ویسے اگر ٹرمپ لگے ہاتھ مسلمان ہو بھی جاتا تو پھر بھی اُس کاروباری ذہن رکھنے والے کے لیے سودا مہنگا نہیں تھا کہ وہ سعودی عرب کو 350 ارب ڈالر کا ٹیکہ لگا کر سیدھا اسرائیل سدھارا ۔ وہی اسرائیل جو عالمِ اسلام کا بدترین دشمن ہے لیکن اب یہ دشمنی شاید دوستی میں بدل جائے کیونکہ یہی ہمارے نئے خلیفة المسلمین ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش بلکہ حکم ہے ۔ اِس کے لیے فی الحال ہمیں ایران کی قربانی تو دینی ہی ہو گی ، باقی اسلامی ممالک ، بار ی باری ۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہمارے نیوزچینلز کو اِس سربراہی کانفرنس کی ”کَکھ” سمجھ نہیں آئی ۔ اسی لیے اُنہیںاور تو کچھ سوجھا نہیں البتہ امریکی خاتونِ اول کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ کو جھٹکنا اور ٹرمپ کا شرمندہ ہو کر اپنی ٹائی درست کرنا یاد رہا ۔ اب سارے نیوز چینلز بار بار یہی سین دکھا رہے ہیں۔

بھئی! یہ میاں بیوی کا ذاتی معاملہ ہے اور تلخی تو ہر گھر میں ہو ہی جاتی ہے ۔ یہ کون سی بڑی بات ہے جو بار بار میڈیا پر دہرائی جا رہی ہے ۔ ویسے بھی ٹرمپ جیسے ” نظر باز” کے ساتھ اُس کی بیوی کی لڑائی ہونا فطری سا لگتا ہے ۔ لیکن چونکہ ہمارے میڈیا کو تانک جھانک کی عادت ہے ، اِس لیے وہ باز نہیں آتا ۔ ہاں تو ہم کہہ رہے تھے کہ میاں نوازشریف نے اگر اِس سربراہی کانفرنس سے خطاب نہیں کیا تو بہت اچھا ہوا کیونکہ اگر وہ خطاب کرتے تو پاکستان کے لیے چیلنجز کے نئے دَر کھُل جاتے ۔ سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف جو مسلم نیٹو فورس تیار کی ہے ، اِس پر ایران کو شدید تحفظات ہیں جبکہ دوسری طرف سعودی عرب ایران کو اپنی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتا ہے۔

اِس سربراہ کانفرنس سے میاں نوازشریف کا خطاب یہ ثابت کر دیتا کہ پاکستان بھی اِس نیٹو فورس کا حصہ ہے ۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ ہر پاکستانی کو وزیرِاعظم صاحب کے خطاب نہ کرنے یا نہ کرنے دیئے جانے پر شدید اہانت کا احساس ہوا اور گلی گلی اضطراب پھیلا لیکن اِس کا فائدہ یہ ہوا کہ پاکستان کی غیر جانبداری کا بھرم رہ گیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان اِس وقت دو برادر اسلامی ممالک کے درمیان سینڈوِچ بنا ہوا ہے ۔ سعودی عرب ہمارا دیرینہ دوست اور ہر مشکل کا ساتھی ہے ۔ اِس کے علاوہ عالمِ اسلام کے مقدس ترین مقامات ، مکّہ معظمہ اور مدینہ منورہ کا محافظ بھی ۔ جبکہ ایران ہمارا پڑوسی بھی ہے اور اُس کے ساتھ ہمارا کوئی تنازعہ بھی نہیں ۔ یہی نہیں بلکہ ماضی میں ایران کے ساتھ ہمارے بہترین برادرانہ تعلقات بھی رہے ہیں اور وہ بھی ہمارا بھرپور ساتھ دیتا رہا ہے ۔ اِس لیے اِن دونوں ممالک میں سے کسی ایک کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونا ہمارے لیے ناممکن ہے۔

لَگ بھگ دو برس پہلے پاکستان کو اُس وقت ایک ایسے ہی چیلنج کا سامنا کرنا پڑا جب یمن کی سعودی عرب کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں ۔ تب سعودی عرب نے پاکستان کو اپنی افواج بھیجنے کے لیے کہا ۔ وزیرِاعظم صاحب یہ معاملہ پارلیمنٹ میں لے گئے اور پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر کہا کہ پاکستان کو فریق بننے کی بجائے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ اِس لیے پاکستان نے فوج بھیجنے سے معذررت کر لی جس پر سعودی عرب ناراض بھی ہوا ۔ پھرغلط فہمی دور کرنے کی خاطر میاں نوازشریف اور جنرل راحیل شریف نے پہلے سعودی عرب اور بعد ازاں ایران کا دَورہ بھی کیا۔

اِس وقت صورتِ حال یہ ہے کہ پاکستان دشمنوں میں گھرا ہوا ہے ۔ بھارت کی دشمنی روزِ روشن کی طرح عیاں ہے اور افغان صدر اشرف غنی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے اشاروں پر ناچ رہا ہے ۔ پاکستان میں دہشت گردی کے ہونے والے زیادہ تر واقعات میںبھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کا ہاتھ ہے ۔ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں جو پاکستان میں دہشت گردی کرکے افغانستان بھاگ جاتے ہیں ۔ بس ایک ہی پڑوسی باقی بچا ہے جس کے ساتھ ہمارے نسبتاََ اچھے تعلقات ہیں ۔ اگر وہ بھی ہمارے خلا ف کھڑا ہو گیا تو پھر ہم ہر طرف سے گھیرے میں آ جائیں گے جو کسی بھی صورت میں ملک و قوم کے لیے بہتر نہیں ہو گا ۔ ہمیں غیرجانبدار رہ کر ہی دو برادر اسلامی ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہوگا ۔ اگر میاں صاحب اِس سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے تو گویا پاکستان بھی اُس 41 اسلامی ممالک کی فوج کا حصّہ ہوتا جو بظاہر تو دہشت گردی کے خلاف قائم کی گئی ہے لیکن دراصل یہ شیعہ ممالک کے خلاف اتحاد ہے اور امریکہ چاہتا ہی یہ ہے کہ عالمِ اسلام میں فرقہ واریت کا زہر پھیلا کر مسلمانوں کو آپس میں لڑا دیا جائے۔

مدینہ منورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ پاکستان نے انتہا پسندی کے خلاف بننے والے مرکز کا حصّہ بننے یا نہ بننے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اُنہوں نے کہا ” ہم دہشت گردی کو کسی ملک ، خطے یا علاقے سے نہیں جوڑ سکتے۔ دہشت گرد اپنے علاقے اور ملک تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ ہمارا ایک محتاط اندازے کے مطابق 120 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے اور ہم ہزاروں لاشیں اٹھا چکے ہیں ۔ ہم سب کو مل کر اِن دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا ہوگا ”۔ وزیرِ اعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کے خلاف سخت باتیں کیں ۔ تاہم اب وہ مسلمانوں سے تعاون چاہتے ہیں۔

سرتاج عزیز صاحب سے بصد ادب سوال کیا جا سکتا ہے کہ کِس قسم کا تعاون ؟۔ کیا مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑوانے کا تعاون ؟۔ کیا ایران کے خلاف محاذ ارائی کا تعاون اورکیا فرقہ واریت کا زہر پھیلانے کا تعاون؟۔ کیا اُس شخص کے ساتھ تعاون کیا جائے جس کی پوری انتخابی مہم ہی اسلام کے خلاف چلی اور جو مسلمانوں کی توہین کرنا اپنا فرضِ عین سمجھتا ہے ۔ کیا سرتاج عزیز صاحب بھول گئے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم اسلامی دہشت گردی کو موضوع بنا کر چلائی تھی۔ نہیں جناب ! ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ مضبوط کرکے اِس شیعہ سُنّی جنگ کا حصّہ بننے کی بجائے عالمِ اسلام میں افہام و تفہیم کی فضاقائم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
Islam Nawaz Sharif Prof Riffat Mazhar terrorism USA اسلامی ممالک امریکہ دہشت گردی کانفرنس نواز شریف
Donald Trump
Previous Post امریکی صدر کا دربار
Next Post عوامی پریس کلب کاہنہ بنانے کا مقصد علاقائی صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑنا ہے، محمد اشفاق بھٹی
Mohammad Ashfaq Bhatti

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close