
امریکی حکام نے 2011 میں ایڈورڈ سنوڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس دینے والی کمپنی کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ امریکی خفیہ ایجنسی میں کام کرنے والے اہلکاروں کی سیکیورٹی کلیئرنس دینے والی کمپنی یو ایس آئی ایس پر تحقیقات کے نظام میں ناکامی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
کمپنی اب تک دو تہائی امریکی اہلکاروں کے بیک گرانڈ کی تحقیقات کر چکی ہے۔ کمپنی نے گزشتہ برس حکومت سے بیس کروڈ ڈالر بھی وصول کئے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ سنوڈن کے بیک گرانڈ کی تحقیقات دو مرتبہ کی گئی تھیں لیکن اس حوالے سے کمپنی نے کسی قسم کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
