
امریکا میں تین خواتین کو اغوا کرکے دس سال تک قید میں رکھنے والے ملزم پر نو سو ستتر الزمات عائد کر دیئے گئے۔ امریکی ریاست اوہایو میں تریپن سالہ ملزم ایریل کاسٹرو نے تین نوجوان خواتین کو اغوا کرکے دس سال تک رسیوں میں باندھ کر قید میں رکھا اور جسمانی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔
ملزم پر اغوا، جنسی تشدد اور قتل کی دفعات لگائی گئیں ہیں۔ ملزم پر اضافی دفعات کے ساتھ نو سو ستتر الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ان الزامات پر ملزم کو سزائے موت سنائے جانے کا امکان ہے۔
