
بجلی کی قیمتیں بڑھتے ہی سی این جی کی قیمت میں 2 روپے 68 پیسے اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کی ہے وزارت پانی وبجلی نے سی این جی اسٹیشنوں کیلئے بجلی کی قیمت 6 روپے 18 پیسے فی یونٹ بڑھا دی ہے۔
جس کے باعث سی این جی ایسوسی ایشن نے اوگرا سے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی۔ ملک بھر کے لئے سی این جی 2 روپے 68 پیسے فی کلو مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد ریجن ون میں سی این جی کی قیمت اٹھہتر روپے سولہ پیسیفی کلو اور ریجن ٹو میں سی این جی کی قیمت انہتر روپے تینتالیس پیسے فی کلو گرام ہو جائے گی۔
قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے سکھر میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پر جو دبا پڑ رہا ہے وہ اسے عوام پر منتقل کرتی جا رہی ہے۔ عوام نے بھی سی این جی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گیس ملتی نہیں، اس کی قیمتیں بڑھانا مزید ظلم کے مترادف ہے۔
