
بیجنگ (جیوڈیسک) دنیا بھر سے مختلف رنگوں کے 64 نایاب ہیرے فروخت کیلئے چین پہنچ گئے۔ سنار، جوہری ، اور قیمتی ہیرے وجواہرات جمع کرنے والے پرائیوٹ سیشن میں اکٹھے ہوئے، 54.99 قیراط کے 64 نایاب خوبصورت رنگین ہیرے ایک سینٹی میٹر چوڑے ہیں۔
ہر ایک قیراط کی قیمت 10 لاکھ ڈالر ہے، بہترین کوالٹی کے 3 فینسی ریڈ ہیروں میں سب سے بڑا 1.56 قیراط کا ہے۔ سڈنی، نیویارک، ٹوکیو اور پرتھ کا سفر کرنے والے ہیروں کی آخری منزل ہانگ کانگ ہے۔
