کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) آڑھتی سبزی و فروٹ بولی کے ذریعے فروخت کریں۔ موجودہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ مارکیٹ کمیٹی مختلف منڈیوں میں مانیٹرنگ کے ذریعے مناسب منافع پر ریٹ لسٹیں مہیا کرتی ہے۔ جس سے زائد وصولی قانوناً جرم ہے۔
ان خیالات کا اظہار سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی نذر حسین نے گزشتہ روز سبزی منڈی کے موقع پر کیا۔ انہوں نے اس دوران سبزی منڈی کروڑ کے صدر طارق پہاڑ ، سرپرست شیخ محمد ایوب ، عبدالواحد انصاری حاجی اسحاق انصاری ، حاجی غلام فاروق ، مہربان خان ، عبدالحمید خان ، ملک امان اللہ ، ملک خضر اور لکھ ، شیخ نذیر حسین ، محمد رمضان ساجد ، شیخ عتیق الرحمن سمیت دیگر آڑھتیوں سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ سبزی منڈی میں سبزی و فروٹ بولی کے ذریعے ہی فروخت کریں۔ تاکہ لوگوں کو مناسب نرخوں پر سبزی و فروٹ دستیاب ہو سکے۔

