
ہنوئی (جیوڈیسک) ویتنام میں چین مخالف فسادات کے نتیجے میں بیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طبی عملے نے بتایا کہ فسادات کے نتیجے میں وسطی صوبہ تینھ میں پانچ ویتنامی مزدوروں سمیت بیس افراد ہلاک ہو گئے۔
واضح رہے کہ چین اور ویتنام میں حالیہ سرحدی تنازع کے بعد ہنوئی میں بیجنگ مخالف فسادات کا سلسلہ جاری ہے۔
