
کراچی (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک اور جمہوریت بہت قربانی کے بعد ملے ہیں، آپریشن ضرب عضب پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔
کسی صورت شمالی وزیرستان کے متاثرین کو نہیں بھولنا چاہئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔
