
ورجینیا (جیوڈیسک) ناسا کا راکٹ لانچنگ کےدوران تباہ ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انٹیرس راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے سامان لے کر جا رہا تھا۔ راکٹ میں کوئی خلا باز سوار نہیں تھا۔ناسا کا کہنا ہے کہ حادثےکی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
