Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

باحجاب خواتین ہمارا ثاثہ

September 5, 2017 0 1 min read
Women in Hijab
Women in Hijab
Women in Hijab

تحریر : محمد نورالہدیٰ
معروف اینکر مہر بخاری نے یکدم سے دوپٹہ لینا شروع کیا تو اس قریبی حلقوں سمیت دیکھنے ، سننے والے بہت حیران ہوئے۔ کسی نے استفسار کیا تو مہر بخاری نے کہا کہ جب لڑکیاں اسے اپنا رول ماڈل کہتیں تو وہ سوچتی کہ کیا وہ اس قابل بھی ہے کہ کسی کیلئے رول ماڈل بن سکے؟ ۔ بہت غور کرنے کے بعد اس نے خود کو تبدیل کیا اور یوں اس کے سر پر دوپٹہ آیا جسے خواتین نے بہت سراہا ۔ گذشتہ دنوں خیبر پختونخواہ کی ایک پردہ دار خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل رہی ۔ 23 سالہ رخسانہ بم ڈسپوزل سکواڈ کا حصہ ہے ، جو مکمل پردہ میں رہتے ہوئے آئوٹ ڈور پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔ رخسانہ کا کہنا ہے کہ نقاب نے اس کی آئوٹ ڈور ڈیوٹیز کی راہ میں کبھی رکاوٹ پیدا نہیں کی۔

حفصہ جاوید سرکاری آفیسر ہے جو پردہ میں رہتے ہوئے تمام تر پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھا رہی ہے ۔ مردوں کے اس معاشرے میں وہ اپنے امور انجام دینے میں ذرہ برابر بھی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہے ۔ وہ ذرائع ابلاغ کے تمام ستونوں سے بھی مضبوط روابطے میں ہے اور حکومت کے اعلیٰ سطحی ذمہ داران ، سرکاری اداروں اور سیاستدانوں کے درمیان بھی بطور پُل کردار ادا کر رہی ہے ۔ آج کئی مرد افسران حفصہ کے ماتحت کام کرتے ہیں ۔ اس نے اپنی تمام تعلیم نقاب میں رہتے ہوئے اور کوایجوکیشن میں حاصل کی ۔ حفصہ کہتی ہے کہ وہ اپنی ماں کا ”بیٹا ”ہے ۔ وہ کلاس میں ہو یا دفتر میں ، ہمیشہ نقاب میں رہنے کے باوجود خود کو ایزی محسوس کرتی ہے ۔ وہ اپنی کلاس اور کولیگز کے ساتھ ٹورز اور دیگر دورہ جات پر بھی جاتی ہے ، جبکہ حکومتی سطح پر دو مرتبہ بیرون ملک بھی ٹریننگ پر جاچکی ہے ، لیکن اپنے حجاب سے کبھی کوئی مشکل یا جھجک محسوس نہیں ہوئی ۔

قاضی حسین احمد مرحوم کی صاحبزادی سابق ایم این اے ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی سے کون واقف نہیں ؟ میں نے انہیں پاکستان میں سب سے متحرک باپردہ خاتون پایا ۔ وہ بیک وقت کئی ملکی و بین الاقوامی سیاسی و غیر سیاسی پلیٹ فارموں کا حصہ ہیں اور دنیا کے بے شمار ممالک میں اکثر دورہ جات پر جاتی رہتی ہیں ۔ لیکن کہیں بھی جاکر وہ ہمیشہ اپنی روایات کی امین رہیں ۔ سمیحہ راحیل قاضی کہتی ہیں کہ حجاب / پردہ دین سے وابستگی کی پہچان اور مسلمان عورت کا بنیادی ، فطری حق ہے ۔ ان کا کہناہے کہ حجاب محض سر لپیٹنے یا منہ ڈھانپنے کا نام نہیں بلکہ ایک مجموعہ احکام اور اسلام کے نظام عفت و عصمت کا نام ہے جو معاشرے کو پاکیزگی بخشتا اور عورت کو توقیر عطا کرکے اسے محفوظ بناتا ہے ۔ سمیحہ راحیل کو اپنے باحجاب ہونے پر فخر ہے ۔ ان کی شخصیت ہر مقام پر یہ حقیقت باور کراتی ہیں کہ حجاب سوشل تعلقات کو مشکل ہر گز نہیں بناتا ۔

حجاب سے متعلق ایسی بے شمار مثالیں ہمارے ارد گرد پھیلی ہوئی ہیں جو ہمارے معاشرے کے وقار میں اضافے کا باعث بنتی ہیں ۔ پاکستان کی پہلی باحجاب لیڈی پائیلٹ شہناز لغاری اور ایشیا کی پہلی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ایلیٹ کمانڈو خواتین پری گل ، ثمینہ اور رخسانہ کا تعلق بھی اسی معاشرے سے ہے جو بھاری ہتھیاروں اور مشینوں کا استعمال کرتی ہیں اور ان کا نقاب ان کی ڈیوٹی کی انجام دہی میں رکاوٹ نہیں بنتا ۔ مذکورہ مثالوں سے ہمیں واضح ہوتا ہے کہ حجاب فرد کی ترقی یا پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کی راہ میں رکاوٹ ہر گز نہیں ، دنیا میں مہر ، رخسانہ ، پری گل ،ثمینہ ، سمیحہ راحیل ، حفصہ ، جیسی کئی رول ماڈل خواتین ہیں جو مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ انہیں کوئی مشکل یا پشیمانی نہیں ، بلکہ وہ مطمئن ہیں ۔ اس کے برعکس بیرونی دنیا پر نظر ڈالیں تو کتنے ہی ممالک ایسے دکھائی دیں گے جہاں حجاب کی تحریک خون سے رنگین ہے … ہمیں کئی خواتین کے واقعات ملتے ہیں جنہیں حجاب کرنے کی پاداش میں کہیں یونیورسٹی سے نکالا گیا تو کہیں دفاتر اور دیگر پبلک مقامات سے بے دخل کیا گیا ، اور کہیں اس پر نوبت متعلقہ خاتون کے قتل تک جاپہنچی … بے شمار ممالک میں خواتین کے حجاب پر سرکاری طور پر پابندی عائد ہے۔

صد شکر کہ وطن عزیز پاکستان ایسے مصائب سے محفوظ ہے ۔ ہاں ، اکا دکا واقعات ضرور ہماری نگاہ و سماعت سے ٹکراتے ہیں ، مگر چونکہ ہمارا کلچر اس ضمن میں منفرد ہے ، لہذا عوامی احتجاج اور مداخلت پر ان رکاوٹوں پر قابو پالیا جاتا ہے … ہر ملک میں حجاب کے مختلف انداز ہیں ۔ البتہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان سٹائلز کی آڑ میں آج حجاب فیشن کا روپ اختیار کرگیا ہے ۔ میری ایک یونیورسٹی لیول کی طالبہ سے اس ضمن میں بات ہوئی ۔ پوچھا کہ تمہیں کس نے حجاب پر مائل کیا ، تو وہ کہنے لگی کہ اپنی فیملی میں وہ واحد باحجاب لڑکی ہے اور وہ اسے محض فیشن کے طور پر اختیار کرتی ہے … یونہی ایک اور لڑکی سے بات ہوئی تو اس نے اسے فیشن سے تشبیہ دینے کے علاوہ اپنی حفاظت کا بھی ذریعہ گردانا ۔ غرض حجاب اختیار کرنے والی ہر خاتون کا نقطہ نظر اس ضمن میں مختلف ہی ہوگا ۔

ہمارے ہاں ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ دفاتر میں ملازمت کی غرض سے جانے والی خواتین میں سے زیادہ تر خوبصورت اور لباس و بدن کی تراش خراش والیوں کو فوقیت دی جاتی ہے ۔ جیسے وہ خاتون نہیں کوئی شو پیس رکھ رہے ہوں ۔ بیشتر خواتین مجبوری کی حالت میں ان کے معیار پر پورا اترنے کی کوشش کرتی ہیں اور بے حجابی اختیار کرتی ہیں ۔ نجی دفاتر و کمپنیوں ، کال سنٹرز ، بس ہوسٹس ، ائیر ہوسٹس ، ہوٹلوں اور ڈیپارٹمنٹل سٹوروں پر ہمیں نہایت کم معاوضے پر ایسی خواتین کام کرتی دکھائی دیتی ہیں جن کے گھریلو حالات انہیں قدم باہر نکالنے پر مجبور کرتے ہیں ۔ تاہم یہ امر بہرحال حوصلہ افزاء ہے کہ ہماری خواتین چادر ، دوپٹے سے بے نیاز نہیں ہیں ۔ برقعہ ، چادر ، عبایا ، گائون ، سکارف ، یہ سب ہماری روایات اور کلچر کے امین ہیں ۔

ہمارے ہاں حجاب کلچر زیادہ تر دیہی علاقوں میں ہے ۔ 90 سے 93 فیصددیہی خواتین سخت پردہ کرتی ہیں ، شہروں اور بالخصوص بڑے شہروں کی خواتین میں اس جانب رجحان تقریبا 60 سے 70فیصد کے درمیان پایا جاتا ہے ۔ مجموعی طور پر پاکستان کی 85 فیصد خواتین مذکورہ میں سے حجاب کی کسی نہ کسی صورت کو اختیار کرنے کی حامی ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق ملک میں 55 فیصد خواتین نقاب ، 35فیصد عبایا ، چادر ، سکارف اور برقع پہنتی ہیں ۔5فیصد محض دوپٹہ اوڑھتی ہیں جبکہ باقی 5 فیصد ”کمرشل زدہ” خواتین کے نزدیک دوپٹہ بھی معیوب سمجھا جاتا ہے ، تاہم ایسی خواتین کو پاکستان کا چہرہ قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ بدقسمتی سے مغربی معاشرہ ہماری ایسی ہی خواتین کو ہمارے لئے رول ماڈل کے طور پر متعارف کروانے پر بضد ہے ۔ اس ایلیٹ کلاس کی مثال دیتے ہوئے ہماری تہذیب کا مغربی معاشرے کے ساتھ موازنہ کیا جاتا ہے ، حالانکہ ہمارا اپنا ایک پورا نظام ہے جس میں تحفظ اور حقوق دونوں ہی عناصر پوشیدہ ہیں ۔

بہرحال یہ بات طے ہے کہ حجاب ترقی کی راہ میں نہیں بلکہ مادر پدر آزادی کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔ اگر حجاب ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہوتا تو ہمارے پاس سمیحہ راحیل قاضی ، شہناز لغاری ، رخسانہ ، عائشہ سید ، اینکر عاصمہ شیرازی ، مہر بخاری ، حفصہ جاوید ، سابق اداکارائوں سارہ چوہدری اور عروج ناصر جیسے اثاثے نہ ہوتے ۔ بلاشبہ ہمارا مضبوط خاندانی نظام اور معاشرتی استحکام ایسی ہی خواتین کی مرہون منت ہے ۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمت کیلئے اپلائی کرنے والی باحجاب خواتین کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں ملازمت کے یکساں مواقع دئیے جائیں … نیز میڈیا بھی ایسی خواتین کو پروموٹ کرنے کے معاملے میں کسرِ نفسی سے کام مت لے اور وثوق رکھے کہ یہ خواتین دیگر خواتین کے برابر ہی صلاحیتیں رکھتی ہیں ۔ صرف انہیں تسلیم کرنے ، مواقع اور پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔

Muhammad Noor-Ul-Huda
Muhammad Noor-Ul-Huda

تحریر : محمد نورالہدیٰ

Share this:
Tags:
meditation پردہ حیران
Syed Anwer Mehmood
Previous Post سید انور محمود کا قلم ہمیشہ کے لئے خاموش ہو گیا
Next Post شہید اسامہ بن لادن ہمارا امیر ہے
Osama bin Laden,

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close