
سڈنی (جیوڈیسک) ایبولا وائرس افریقہ سے آسٹریلیا پہنچ گیا۔ افریقی ملک سے وطن واپس آنیوالے ایک آسٹریلوی شہری میں ایبولا کی علامات پائی گئی ہیں۔
ڈاکٹر مریض کو بچانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے امدادی امور کی سربراہ نے کہاہے کہ ادارے نے ایبولا سے متاثرہ افریقی ممالک میں طبی سازوسامان پہنچانے کیلئے 38 لاکھ ڈالر مختص کئے ہیں۔
